HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

ماہ رمضان اور اُس كے روزوں کی فضیلت

 

 

عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قال قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ عَمَلِ بن آدَمَ يُضَاعَفُ الْحَسَنَةُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا إلى سَبْعمِائَة ضِعْفٍ قال الله عز وجل إلا الصَّوْمَ فإنه لي وأنا أَجْزِي بِهِ يَدَعُ شَهْوَتَهُ وَطَعَامَهُ من أَجْلِي لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ فَرْحَةٌ عِنْدَ فِطْرِهِ وَفَرْحَةٌ عِنْدَ لِقَاءِ رَبِّهِ وَلَخُلُوفُ فيه أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ من رِيحِ الْمِسْكِ. (مسلم، رقم 2707)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:رمضان ميں ابن آدم کے ہر نیک عمل کو دس سے سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔ اللہ فرماتا ہےسوائے روزے کے،وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا ،کیونکہ اس ميں روزہ رکھنے والا میری وجہ سے اپنے كهانے پينے اور جنسى خواہشات سے رکا رہتا ہے،روزہ رکھنے والے کے لیے خوشی كےدو وقت ہيں: ایک افطاری کے وقت خوشی حاصل ہوتی ہے اور دوسری اپنے رب عزوجل سے ملاقات کے وقت حاصل ہوگی، اور روزہ رکھنے والے کے منہ کی بو اللہ عزوجل کے ہاں مشک کی خوش بو سے بهى زیادہ پسنديده ہے۔

 

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه يقول قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذا دخل شَهْرُ رَمَضَانَ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ وَسُلْسِلَتْ الشَّيَاطِينُ. (بخارى، رقم 1899)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال من قام رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ له ما تَقَدَّمَ من ذَنْبِهِ. (بخارى، رقم 2009)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جس نے ایمان اور ثواب کی نیت کے ساتھ رمضان کی راتوں میں قيام كيا، اس کے پچھلے تمام گناہ معاف كر ديےجاتے ہيں۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال من قام رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ له ما تَقَدَّمَ من ذَنْبِهِ. (بخارى، رقم 37)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جس نے ایمان اور ثواب کی نیت کے ساتھ رمضان کی راتوں میں قيام كيا، اس کے پچھلے تمام گناہ معاف كر ديےجاتے ہيں۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه عن النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال من قام لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ له ما تَقَدَّمَ من ذَنْبِهِ. (بخارى، رقم 1901)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے  کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جس نے ايمان و احتساب كے ساتھ شب قدر عبادت كى تو اس کے پچھلے گناہ معاف كر ديے جاتے ہيں۔

 

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ له ما تَقَدَّمَ من ذَنْبِهِ وَمَنْ قام لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ له ما تَقَدَّمَ من ذَنْبِهِ. (مسلم، رقم 1781)

حضرت ابوہریرہ رضى الله عنہ سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جس نے ایمان و احتساب كے ساتھ رمضان کے روزے رکھے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں اور جس نے ایمان و احتساب كے ساتھ شب قدر میں قیام کیا تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیےجاتے ہيں۔

________

 

B