HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

روزے کی فضیلت

 

 

عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال (قال الله تعالىٰ) يَتْرُكُ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَشَهْوَتَهُ من أَجْلِي الصِّيَامُ لي وأنا أَجْزِي بِهِ وَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا. (بخارى، رقم 1894)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كہ) بندہ اپنے كهانے پينےاور جنسى خواہشات كو میرے لیے چھوڑ دیتا ہے، روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا اور (رمضان ميں دوسری) نیکیوں کا ثواب بھی دس گنا ہوتا ہے۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه يقول قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال الله كُلُّ عَمَلِ بن آدَمَ له إلا الصِّيَامَ فإنه لي وأنا أَجْزِي بِهِ،--- لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ يَفْرَحُهُمَا إذا أَفْطَرَ فَرِحَ وإذا لَقِيَ رَبَّهُ فَرِحَ بِصَوْمِهِ. (بخارى، رقم 1904)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہرسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ پاک فرماتا ہے :انسان کا ہر نیک عمل خود اسی کے لیے ہے سوائے روزے  كے،يہ خاص میرے لیے ہے، اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا...  روزہ دار كے ليے دو خوشیاں ہيں:(ایک تو جب)وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور (دوسرے) جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کا ثواب پاکر خوش ہو گا۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال وَالَّذِي نَفْسِي بيده لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَى من رِيحِ الْمِسْكِ. (بخارى، رقم 1894)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ اور پاکیزہ ہے۔

 

عن سَهْلٍ رضي الله عنه عن النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال إِنَّ في الْجَنَّةِ بَابًا يُقَالُ له الرَّيَّانُ يَدْخُلُ منه الصَّائِمُونَ يوم الْقِيَامَةِ لَا يَدْخُلُ منه أَحَدٌ غَيْرُهُمْ يُقَالُ أَيْنَ الصَّائِمُونَ فَيَقُومُونَ لَا يَدْخُلُ منه أَحَدٌ غَيْرُهُمْ فإذا دَخَلُوا أُغْلِقَ فلم يَدْخُلْ منه أَحَدٌ. (بخارى، رقم 1896)

حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہرسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریّان کہا جاتا ہے،روزہ دار قیامت کے دن اس سے جنت میں داخل ہوں گے، ان کے ساتھ کوئی دوسرا داخل نہ ہوسکے گا۔پوچھا جائے گا :روزہ دار کہا ں ہیں ؟اس پر وہی اٹھیں گے، کوئی دوسرا ان کے ساتھ داخل نہ ہو گا، پھر جب داخل ہو جائیں گے تو اسے بند کردیا جائے گا،اس کے بعد کوئی اس دروازے سے داخل نہ ہوگا۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه رِوَايَةً قَالَ إِذَا أَصْبَحَ أَحَدُكُمْ يَوْمًا صَائِمًا فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ فَإِنْ امْرُؤٌ شَاتَمَهُ أو قَاتَلَهُ فَلْيَقُلْ إني صَائِمٌ إني صَائِمٌ. (مسلم، رقم 2703)

حضرت ابوہریرہ رضى الله عنہ سے روايت ہے کہ جب تم میں سے کوئی روزے کی حالت میں ہوتو وه نہ کوئی بے ہودہ بات کرے اور نہ کوئی جہالت ہی کا کام کرے اور اگر اسےکوئی گالی دے یا اس سے لڑے تو اسے چاہئے کہ وہ کہہ دے کہ میں روزہ سے ہوں، میں روزہ سے ہوں۔

________

 

B