عن جَرِيرِ بن عبد اللَّهِ قال جاء نَاسٌ من الْأَعْرَابِ إلى رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَفَقَالُوا إِنَّ نَاسًا من الْمُصَدِّقِينَ يَأْتُونَنَا فَيَظْلِمُونَنَا قال فقال رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْضُوا مُصَدِّقِيكُمْ. (مسلم، رقم 2298)
حضرت جریر بن عبداللہ( رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہ کچھ اعرابیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ہم پر زکوٰة وصول کرنے والے زیادتی کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زکوٰة وصول کرنے والوں کو خوش کر دیا کرو۔
عن جَرِيرِ بن عبد اللَّهِ قال جاء نَاسٌ يَعْنِي من الْأَعْرَابِ إلى رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا أن نَاسًا من الْمُصَدِّقِينَ يَأْتُونَا فَيَظْلِمُونَا قال فقال أَرْضُوا مُصَدِّقِيكُمْ قالوا يا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ ظَلَمُونَا قال أَرْضُوا مُصَدِّقِيكُمْ. (ابوداود، رقم 1589)
حضرت جریر بن عبداللہ( رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہ چند اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ زکوٰة وصول کرنے والے ہم پر زیادتی کرتے ہیں، آپ نے فرمایا :ان کو راضی رکھو انھوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، اگرچہ وہ ہم پر ظلم کریں، آپ نے فرمایا :(بہرحال)ان کو راضی رکھو۔
_______