عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قال قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ من آتَاهُ الله مَالًا فلم يُؤَدِّ زَكَاتَهُ مُثِّلَ له يوم الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ له زَبِيبَتَانِ يُطَوَّقُهُ يوم الْقِيَامَةِ ثُمَّ يَأْخُذُ بلهزميه يَعْنِي شدقيه ثُمَّ يقول أنا مَالُكَ أنا كَنْزُكَ ثُمَّ تَلَا (ولا يَحْسِبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ) الْآيَةَ. (بخارى، رقم 1403)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہرسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسے اللہ نے مال دیا اور اس نے اس کی زکوٰۃ نہیں ادا کی توقیامت کے دن اس کا مال نہایت زہریلے گنجے سانپ کی شکل اختیار کر لے گا، اس کی آنکھوں کے پاس دو سیاہ نقطے ہوں گے، جیسے سانپ کے ہوتے ہیں،قیامت کے دن اس کے گلے میں ڈالا جائے گا، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ’وَلاَ يَحْسِبَنَّ الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ...‘ پھر وہ سانپ اس کے دونوں جبڑوں سے اسے پکڑ لے گا اور کہے گا کہ میں تیرا مال اور خزانہ ہوں۔
عن أبي ذَرٍّ رضي الله عنه قال انْتَهَيْتُ إلى النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال وَالَّذِي نَفْسِي بيده --- ما من رَجُلٍ تَكُونُ له إِبِلٌ أو بَقَرٌ أو غَنَمٌ لَا يُؤَدِّي حَقَّهَا إلا أُتِيَ بها يوم الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ ما تَكُونُ وَأَسْمَنَهُ تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا وَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا كُلَّمَا جَازَتْ أُخْرَاهَا رُدَّتْ عليه أُولَاهَا حتى يُقْضَى بين الناس. (بخارى، رقم 1460)
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچاتو آپ فرما رہے تھے: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے... جس شخص کے پاس بهى اونٹ ، گائے اوربکرياں ہيں اور وہ ان کا حق ادا نہيں کرتا ، قيامت کے دن وہ اس طرح اس کے سامنے لائی جائيں گی کہ بہت بڑی اوربہت موٹی ہوں گی،وه اسے اپنے پاؤ ں سے کچليں گی اور سينگوں سے ماريں گی، پہلی گزر جائے گی تو دوسر ی اس کی جگہ لے لے گی، لوگوں کے مابين فيصلہ ہوجانے تک اس کے ساتھ يہی ہوتا رہے گا۔
عن أبي ذَرٍّ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما من صَاحِبِ إِبِلٍ ولا بَقَرٍ ولا غَنَمٍ لَا يُؤَدِّي زَكَاتَهَا إلا جَاءَتْ يوم الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ ما كانت وَأَسْمَنَهُ تَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا كُلَّمَا نَفِدَتْ أُخْرَاهَا عَادَتْ عليه أُولَاهَا حتى يُقْضَى بين الناس. (مسلم، رقم 2300)
حضرت ابوذر (رضی اللہ عنہ)سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کے پاس بهى اونٹ ، گائے اوربکرياں ہيں اور وہ ان كى زكوٰة ادا نہيں کرتا ، توقيامت کے دن وہ اس کے سامنے اس طرح لائی جائيں گی کہ وه بہت بڑی اوربہت موٹی ہوں گی،وه اسے اپنے سینگوں سے اسے ماریں گی اور اپنے پاؤ ں سے اسے کچليں گی۔پہلی گزر جائے گی تو دوسر ی ا س کی جگہ لے لے گی۔لوگوں کے مابين فيصلہ ہوجانے تک اس کے ساتھ يہی ہوتا رہے گا۔
________