عَنْ أبي بَكْرٍ وَصَدَقَ أبو بَكْرٍ رضي الله عنه أَنَّهُ قال سمعت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقول ما من عَبْدٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إلا غَفَرَ الله له. (ابوداود، رقم 1521)
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روايت ہے اور انهوں نے سچ ہى کہاہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کوئی بندہ ایسا نہیں جو کوئی گناہ کر بیٹھے اور پھر اچھی طرح وضو کر کے کھڑا ہو اور دو رکعت نماز پڑھے، پھر اللہ تعالىٰ سے معافی مانگےتو اللہ اس کو بخش نہ دے۔
________