HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

ختمِ نبوت

عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَتْ بَنُو إِسْرَاءِیلَ تَسُوسُهُمْ الْأَنْبِیَاءُ کُلَّمَا هَلَکَ نَبِیٌّ خَلَفَهُ نَبِیٌّ وَإِنَّهُ لَا نَبِیَّ بَعْدِی وَسَیَکُونُ خُلَفَاءُ فَیَکْثُرُونَ قَالُوْا فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ فُوا بِبَیْعَةِالْأَوَّلِ فَالْأَوَّلِ أَعْطُوهُمْ حَقَّهُمْ فإن اللّٰهَ سَائِلُهُمْ عَمَّا اسْتَرْعَاهُمْ۔(بخاری، رقم ۳۴۵۵)
’’ابو ہریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنی اسرائیل کی قیادت اُن کے نبی کرتے تھے۔ ایک نبی دنیا سے رخصت ہوتا تو دوسرا اُس کا جانشین بن جاتا۔ مگر میرے بعد کوئی نبی نہ ہو گا، بلکہ خلفا ہوں گے اور وہ بہت ہوں گے۔ صحابہ کرام نے پوچھا تو آپ ہمیں ان کے بارے میں کیا حکم دیتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: تم جس کی بیعت پہلے کر لو اسی کی وفاداری پر قائم رہو۔ ان کا جو حق ہو اُس کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُن سے اُن کی رعایا کے بارے میں سوال کرنے والا ہے۔‘‘

 

عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ رضی اللّٰه عنه أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مَثَلِی وَمَثَلَ الْأَنْبِیَاءِ من قَبْلِی کَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَی بَیْتًا فَأَحْسَنَهُوَأَجْمَلَهُ إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ من زَاوِیَةٍ فَجَعَلَ النَّاسُ یَطُوفُونَ بِهِ وَیَعْجَبُونَ لَهُ وَیَقُولُونَ هَلَّا وُضِعَتْ هَذِهِ اللَّبِنَةُ قَالَ فَأَنَا اللَّبِنَةُوأنا خَاتِمُ النَّبِیِّینَ۔(بخاری، رقم ۳۵۳۵)
’’ابو ہریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری اور مجھ سے پہلے گزرے ہوئے نبیوں کی مثال ایسی ہے، جیسے ایک شخص نے عمارت بنائی، نہایت حسین و جمیل، مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوٹی ہوئی تھی۔ لوگ اُس عمارت کے گرد پھرتے اور اُس کی خوبی پر اظہار حیرت کرتے تھے، مگر کہتے تھے کہ یہ اینٹ بھی کیوں نہ رکھ دی گئی۔ فرمایا کہ وہ اینٹ میں ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔‘‘

 

عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ لَمْ یَبْقَ من النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ قَالُوْا وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ قَالَ الرُّؤْیَا الصَّالِحَةُ۔(بخاری، رقم ۶۹۹۰)
’’ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ نبوت میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی، صرف بشارت دینے والی باتیں رہ گئی ہیں۔ عرض کیا گیا: وہ بشارت دینے والی باتیں کیا ہیں؟ فرمایا: اچھا خواب۔‘‘

________

 

B