عن أبي قَتَادَةَ أَنَّ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ لَيْلَةً فإذا هو بِأَبِي بَكْرٍ رضي الله عنه يُصَلِّي يَخْفِضُ من صَوْتِهِ قال وَمَرَّ بِعُمَرَ بن الْخَطَّابِ وهو يُصَلِّي رَافِعًا صَوْتَهُ قال فلما اجْتَمَعَا عِنْدَ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يا أَبَا بَكْرٍ مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَخْفِضُ صَوْتَكَ قال قد أَسْمَعْتُ من نَاجَيْتُ يا رَسُولَ اللَّهِ قال وقال لِعُمَرَ مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي رَافِعًا صَوْتَكَ قال فقال يا رَسُولَ اللَّهِ أُوقِظُ الْوَسْنَانَ وَأَطْرُدُ الشَّيْطَانَ فقال النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يا أَبَا بَكْرٍ ارْفَعْ من صَوْتِكَ شيئا وقال لِعُمَرَ اخْفِضْ من صَوْتِكَ شيئا. (ابو داود، رقم 1329)
حضرت ابوقتادہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات کو نکلے تو آپ نے ديكها كہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز ميں پست آواز سے قراءت کر رہے ہیں اور عمر (رضی اللہ عنہ) بلند آواز سے قراءت کر رہے ہیں،پهر جب یہ دونوں حضرات آپ کی مجلس میں اكٹهے ہوئے تو آپ نے پوچھا: اے ابوبکر، میں جب تمھارے پاس سے گزرا تو میں نے دیکھا کہ تم پست آواز سے قراءت کر رہے تھے (اس کی کیا وجہ تهى)؟ ابوبکر (رضی اللہ عنہ) نے جواب دیا کہ میں اس کو سنا رہا تھا جو سرگوشی کو بھی سن لیتا ہے، پھر آپ نے فرمایا:اے عمر، جب میں تمھارے پاس سے گزرا تو دیکھا کہ تم بلند آواز سے قراءت کر رہے ہو (اس کی کیا وجہ تھی)؟ عمر (رضی اللہ عنہ) نے جواب دیا میں سوتے کو جگاتا اور شیطان کو بھگاتا تھا۔چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر، تم اپنی آواز تھوڑی بلند کرو اور اے عمر، تم اپنی آواز تھوڑی پست کرو۔
عن أبي قَتَادَةَ أَنَّ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال لِأَبِي بَكْرٍ مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تَقْرَأُ وَأَنْتَ تَخْفِضُ من صَوْتِكَ فقال أني أَسْمَعْتُ من نَاجَيْتُ قال أرفع قَلِيلًا وقال لِعُمَرَ مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تَقْرَأُ وَأَنْتَ تَرْفَعُ صَوْتَكَ قال إني أُوقِظُ الْوَسْنَانَ وَأَطْرُدُ الشَّيْطَانَ قال اخْفِضْ قَلِيلًا. (ترمذي، رقم 447)
حضرت ابوقتادہ (رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر سے فرمایا: میں رات کو تمھارے پاس سے گزرا تو تم قرآن پڑھ رہے تھے اور آواز بہت دھیمی تھی، حضرت ابوبکر نے عرض کیا: میں اس کو سنا رہا تھا جس سے ميں مناجات کرتا ہوں،آپ نے فرمایا:تم اپنى آواز تھوڑی سى بلند کرو۔ پھر حضرت عمر سے فرمایا: میں تمهارے پاس سے بهى گزرا تها، تم بلند آواز سے قرآن پڑھ رہے تھے،عمر (رضى الله عنہ) نے عرض کیا میں سوتے کو جگاتا اور شیطانوں کو بھگاتا ہوں ، آپ نے فرمایا: تم اپنى آواز ذرا پست کرلو۔
________