عن جَابِرِ بن عبد اللَّهِ قال أَتَتْ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَوَاكِي فقال اللهم اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيئًا مَرِيعًا نَافِعًا غير ضَارٍّ عَاجِلًا غير آجِلٍ قال فَأَطْبَقَتْ عليهم السَّمَاءُ. (ابوداود، رقم 1169)
حضرت جابر بن عبداللہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ (بارش نہ ہونے کے سبب) لوگ روتے پیٹتے نبى صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے،آپ نے يہ دعا فرمائی: ’أَللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيْثًا مَرِيْئًا مَرِيْعًا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ‘ جابر (رضى الله عنہ) كہتے ہیں کہ یہ کہتے كہتے بادل ان پر چھا گیا۔
________