عن عبد اللَّهِ بن شَقِيقٍ قال سَأَلْتُ عَائِشَةَ عن صَلَاةِ رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَعن تَطَوُّعِهِ فقالت كان يُصَلِّي في بَيْتِي قبل الظُّهْرِ أَرْبَعًا ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ يَدْخُلُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وكان يُصَلِّي بِالنَّاسِ الْمَغْرِبَ ثُمَّ يَدْخُلُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَيُصَلِّي بِالنَّاسِ الْعِشَاءَ وَيَدْخُلُ بَيْتِي فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ. (مسلم، رقم 1699)
حضرت عبداللہ بن شقیق سے روايت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نفلی نماز کے بارے میں پوچھا تو انهوں نے بتايا کہ آپ میرے گھر میں ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے ، پھر باہر تشریف لےجاتے اور لوگوں کو نماز پڑھاتے، پھر گھر میں آکر دو رکعتیں پڑھتے، پهر لوگوں کو جب مغرب کی نماز پڑھاتےتو گهر ميں آ كر دو رکعتیں پڑھتے اور پهر جب آپ لوگوں کو عشا کی نماز پڑھاتے تو پهر ميرے گهر ميں آ كر دو رکعتیں پڑھتے۔
________