عَنْ أَبِیْ هُرَیْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَقَالَ فُضِّلْتُ عَلَی الْأَنْبِیَاءِ بِسِتٍّ أُعْطِیتُ جَوَامِعَ الْکَلِمِ وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَأُحِلَّتْ لِیَ الْغَنَائِمُ وَجُعِلَتْ لِیَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا وَأُرْسِلْتُ إلی الْخَلْقِ کَافَّةً وَخُتِمَ بِیَ النَّبِیُّونَ۔(مسلم، رقم ۱۱۶۷)
’’ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے چھ باتوں میں نبیوں پر فضیلت دی گئی ہے: مجھے جامع اور مختصر بات کہنے کی صلاحیت دی گئی؛مجھے رعب کے ذریعے سے نصرت بخشی گئی؛ میرے لیے مال غنیمت حلال کیا گیا؛ میرے لیے زمین کو پاکیزگی حاصل کرنے کا ذریعہ بھی بنایا گیا اور اُسے مسجد بھی بنایا گیا؛ مجھے تمام دنیا کے لیے پیغمبر بنا کر بھیجا گیا؛ میرے اوپر نبوت ختم کر دی گئی۔‘‘
________