HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

نماز جنازہ کی دعائیں

 

 

عَنْ عَوْفِ بنِ مَالِكٍ يقول صلى رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ على جَنَازَةٍ فَحَفِظْتُ من دُعَائِهِ وهو يقول اللهم اغْفِرْ له وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عنه وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ من الْخَطَايَا كما نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ من الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا من دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا من أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا من زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ من عَذَابِ الْقَبْرِ أو من عَذَابِ النَّارِ.(مسلم، رقم 2232)

حضرت عوف بن مالک (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھی تو میں نے آپ  کی دعاؤں كو یاد کر لیا۔ آپ  كہہ رہے تھے:یا اللہ، اس کو بخش دے، اس پر رحم کر، اسے عافیت عطا فرما، اسے معاف فرما دے،  اسے باعزت ٹهكانا دے، اس کی قبر کو کشادہ فرما اور اسے برف اور اولوں سے دھو دے،  اس کے گناہوں کو اس طرح صاف کر دے،جس طرح کہ سفید کپڑا میل کچیل سے صاف ہو جاتا ہے،اسے اس کے گھر کے بدلے بہتر گھر عطا فرما، گھر والوں سے بہتر گھر والے،  اس کی بیوی سے بہتر بیوی عطا فرما اور اسے جنت میں داخل فرما اور اسے عذاب قبر سے بچا (يا فرمايا) جہنم کے عذاب سے بچا۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ قال كان رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذا صلى على جِنَازَةٍ يقول اللهم اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا اللهم من أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ على الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ على الْإِيمَانِ اللهم لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ ولا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ. (ابن ماجه، رقم 1498)

حضرت ابوہریرہ (رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی جنازہ پڑھتے تو یہ دعا پڑھتے:اے اللہ،ہمارے زندوں کو اور مردوں کو، حاضر کو اور غائب کو، چھوٹے کو اور بڑے کو، مرد کو اور عورت کو بخش دے۔ اے اللہ، ہم میں سے جس کو تو زندہ رکھے،اسے اسلام پر زنده ركهنا اور جسے وفات دے اسے ایمان پر وفات دينا۔ اے اللہ، ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ فرمانا اور ہميں اس کے بعد گمراہ نہ ہونے دينا۔

 

عن وَاثِلَةَ بن الْأَسْقَعِ قال صلى بِنَا رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ على رَجُلٍ من الْمُسْلِمِينَ فَسَمِعْتُهُ يقول اللهم إِنَّ فُلَانَ بن فُلَانٍ في ذِمَّتِكَ وحبل جِوَارِكَ فَقِهِ من فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ وَأَنْتَ أَهْلُ الْوَفَاءِ وَالْحَمْدِ اللهم فَاغْفِرْ له وَارْحَمْهُ إِنَّكَ أنت الْغَفُورُ الرَّحِيمُ. (ابوداود، رقم 3202)

حضرت واثلہ بن اسقع (رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو ایک مسلمان شخص کی نماز جنازہ پڑھائی تو میں نے سنا كہ آپ (اس کے لیے) یوں دعا كر رہے تھے: اے اللہ، یہ فلاں ابن فلاں تیری امان اور تيرے عہد میں ہے۔ پس تو اس کو قبر کے فتنے اور دوزخ كے عذاب سے بچالے۔تو صاحب وفا اور صاحب حق ہے۔ اے اللہ، تو اس کی مغفرت فرما اور اس پر رحم فرما ، بےشک تو بہت بخشنے والا مہربان ہے۔

________

 

B