HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

نماز جنازہ اور تدفین میں شمولیت کا ثواب

 

 

عن أبي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال من اتَّبَعَ جَنَازَةَ مُسْلِمٍ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا وكان معه حتى يصلي عليها وَيَفْرُغَ من دَفْنِهَا فَإِنَّه يَرْجِعُ من الْأَجْرِ بِقِيرَاطَيْنِ كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ وَمَنْ صلى عليها ثُمَّ رَجَعَ قبل أَنْ تُدْفَنَ فإنه يَرْجِعُ بِقِيرَاطٍ. (بخارى، رقم 47)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی ایمان رکھتےہوئے،ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے گا اور  نمازجنازه  اور دفن سے فارغ ہونے تک اس کے ساتھ رہے گا تو وہ دو قیراط ثواب لے کر لوٹے گا، ہر قیراط اتنا بڑا ہو گا جیسے احد کا پہاڑ، اور جو شخص جنازے پر نماز پڑھ کر دفن سے پہلے لوٹ جائے تو وہ ایک قیراط ثواب لے کر لوٹے گا۔

 

عن أَبِي هُرَيْرَةَ قال قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَمَنْ شَهِدَ الْجَنَازَةَ حتى يُصَلَّى عليها فَلَهُ قِيرَاطٌ وَمَنْ شَهِدَهَا حتى تُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ قِيلَ وما الْقِيرَاطَانِ قال مِثْلُ الْجَبَلَيْنِ الْعَظِيمَيْنِ. (مسلم، رقم 2189)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی جنازہ میں حاضر ہوا ،یہاں تک کہ نماز جنازہ ادا کی تو اس کے لیے ایک قیراط ثواب ہے اور جو اس کے دفن تک موجود رہا، اس کے لیے دو قیراط ثواب ہے،عرض کیا گیا: دو قیراط کیا ہیں؟ آپ  نے فرمایا: دو بڑے پہاڑوں کی مانند۔

 

عن ثَوْبَانَ مَولَى رسولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال من صلى على جَنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ فَإِنْ شَهِدَ دَفْنَهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ الْقِيرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ. (مسلم، رقم 2196)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے آزاد كرده غلام ثوبان (رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نماز جنازہ ادا کی، اس کے لیے ایک قیراط ہے اور اگر اس کے دفن میں بھی شریک ہوا تو اس کے لیے دو قیراط ہیں اور قیراط احد کی مثل ہے۔

________

 

B