HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

شہداے احد کی نماز جنازہ

 

 

عن عُقْبَةَ بن عَامِرٍ أَنَّ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّى على أَهْلِ أُحُدٍ صَلَاتَهُ على الْمَيِّتِ ثُمَّ انْصَرَفَ إلى الْمِنْبَرِ فقال إني فَرَطٌ لَكُمْ وأنا شَهِيدٌ عَلَيْكُمْ وَإِنِّي واللهِ لَأَنْظُرُ إلى حَوْضِي الْآنَ وَإِنِّي أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الأرضِ أو مَفَاتِيحَ الأرضِ وَإِنِّي واللهِ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِي وَلَكِنْ أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تَنَافَسُوا فيها. (بخارى، رقم 1344)

حضرت عقبہ بن عامر (رضی اللہ عنہ)سے روايت ہے کہنبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن باہر تشریف لائے اور احد کے شہیدوں پر اس طرح نماز پڑھی، جیسے آپ میت پر پڑھتےتهے۔پھر منبر پر تشریف لائے اور فرمایا:دیکھو ،میں تم سے پہلے جا کر تمھارے لیے میرسامان بنوں گا اور میں تم پر گواہ ہوں گا، اللہ کی قسم ،میں اس وقت اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں اور مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں دےدی گئی ہیں یا (فرمایا کہ)مجھے زمین کی کنجیاں دی گئی ہیں۔خدا کی قسم ، مجھے تمهارے بارے ميں يہ ڈر نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرو گے، بلکہ اس کا ڈر ہے کہ تم لوگ دنیا حاصل کرنے میں باہم مقابلہ کرو گے۔

________

 

B