HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

نزولِ وحی کی ایک صورت

 عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ رضی اللّٰه عنها أَنَّ الْحَارِثَ بن هِشَامٍ رضی اللّٰه عنه سَأَلَ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فقال یا رَسُولَ اللّٰهِکَیْفَ یَأْتِیکَ الْوَحْیُ فقال رسول اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ أَحْیَانًا یَأْتِینِی مِثْلَ صَلْصَلَةِ الْجَرَسِ وهو أَشَدُّهُ عَلَیَّ فَیُفْصَمُ عَنِّی وقد وَعَیْتُ عنه ما قال وَأَحْیَانًا یَتَمَثَّلُ لی الْمَلَکُ رَجُلًا فَیُکَلِّمُنِی فَأَعِی ما یقول قالت عَائِشَةُرضی اللّٰه عنها وَلَقَدْ رَأَیْتُهُ یَنْزِلُ علیه الْوَحْیُ فی الْیَوْمِ الشَّدِیدِ الْبَرْدِ فَیَفْصِمُ عنه وَإِنَّ جَبِینَهُ لَیَتَفَصَّدُ عَرَقًا۔(بخاری، رقم ۲، مسلم، رقم ۶۰۵۹)
’’عائشہ ام المومنین رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول آپ پر وحی کیسے نازل ہوتی ہے؟ تو آپ نے فرمایا: وحی نازل ہوتے وقت کبھی مجھ کو گھنٹی جیسی آواز محسوس ہوتی ہے اور وحی کی یہ کیفیت مجھ پر بہت شاق گزرتی ہے، پھر یہ کیفیت ختم ہو جاتی ہے اس حال میں کہ مجھے فرشتے کی نازل کردہ وحی یاد ہو چکی ہوتی ہے اور بعض اوقات فرشتہ کسی آدمی کی صورت میں ظاہر ہوتا اور مجھ سے کلام کرتا ہے۔ تو جو وہ کہتا ہے میں اُسے یاد کر لیتا ہوں۔ عائشہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں کہ میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ شدید سردیوں کے دنوں میں آپ پر وحی نازل ہوتی تھی، پھر جب وہ ختم ہوتی تو آپ کی پیشانی پسینے سے شرابورہوتی۔‘‘

________

 

B