HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

حائضہ خواتین کو بھی عید گاہ میں حاضری کا حکم

 

 

عن أُمِّ عَطِيَّةَ قالت أُمِرْنَا أَنْ نُخْرِجَ الْحُيَّضَ يوم الْعِيدَيْنِ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ فَيَشْهَدْنَ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ وَدَعْوَتَهُمْ وَيَعْتَزِلُ الْحُيَّضُ عن مُصَلَّاهُنَّ قالت امْرَأَةٌ يا رَسُولَ اللَّهِ إِحْدَانَا ليس لها جِلْبَابٌ قال لِتُلْبِسْهَا صَاحِبَتُهَا من جِلْبَابِهَا. (بخارى، رقم 351)

حضرت ام عطیہ (رضى الله عنہا) سے روايت ہے کہہمیں يہ حکم ہوا کہ ہم عیدین کے دن حائضہ اور پردہ نشین عورتوں کو بھی باہر عيد گاه ميں لے جائیں، تاکہ وہ مسلمانوں کے اجتماع اور ان کی دعاؤں میں شریک ہو سکیں۔البتہ حائضہ عورتيں نماز پڑھنے کی جگہ سے دور رہيں۔ایک عورت نے کہا :یا رسول اللہ،ہم میں بعض عورتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے پاس بڑى چادر نہیں ہوتی، آپ نے فرمایا کہ اس کی ساتھی عورت اپنی چادر کا ایک حصہ اسے اوڑھا  دے۔

 

عن أُمِّ عَطِيَّةَ قالت أَمَرَنَا رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُخْرِجَهُنَّ في الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى الْعَوَاتِقَ وَالْحُيَّضَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الصَّلَاةَ وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ قلت يا رَسُولَ اللَّهِ إِحْدَانَا لَا يَكُونُ لها جِلْبَابٌ قال لِتُلْبِسْهَا أُخْتُهَا من جِلْبَابِهَا. (مسلم، رقم 2056)

حضرت ام عطیہ (رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہميں حكم ديا كہ ہم عیدا لفطر اور عید الاضحیٰ کے دن جوان، حائضہ اور پردہ نشین سب عورتوں کو عيد گاه لائيں۔ حائضہ خواتين نماز سے علیحدہ رہيں، البتہ وه بھلائی اور نصيحت كى باتوں اور مسلمانوں کی دعاؤں میں حاضر ہوں۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ،ہم میں سے بعض کے پاس چادر نہيں بهى  ہوتى تو وه كيا كريں؟ آپ نے فرمایا :چاہيے كہ اس کی ساتھی عورت اپنی چادر کا ایک حصہ اسے اوڑھا  دے۔

________

 

B