HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

عیدین کی نمازوں کی تکبیرات

 

 

عن عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كان يُكَبِّرُ في الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى في الْأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ وفي الثَّانِيَةِ خَمْسًا. (ابوداود، رقم 1149)

حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا)سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحٰی كى نماز وں كى پہلی رکعت میں سات اور دوسری میں پانچ تکبیریں كہتے تهے۔

 

عن عبد اللهِ بنِ عَمْرِو بنِ الْعَاصِ قال قال نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَالتَّكْبِيرُ في الْفِطْرِسَبْعٌ في الْأُولَى وَخَمْسٌ في الْآخِرَةِ وَالْقِرَاءَةُ بَعْدَهُمَا كِلْتَيْهِمَا. (ابوداود، رقم 1151)

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عیدالفطر كى نماز كى پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور دوسری میں پانچ تکبیریں ہيں اور قراءت دونوں رکعتوں میں تکبیروں کے بعد ہے۔

 

عن عبد الله بن عمرو بن العاص بن وائل أَنَّ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَكان يُكَبِّرُ في الْفِطْرِ في الْأُولَى سَبْعًا ثُمَّ يَقْرَأُ ثُمَّ يُكَبِّرُ ثُمَّ يَقُومُ فَيُكَبِّرُ أَرْبَعًا ثُمَّ يَقْرَأُ ثُمَّ يَرْكَعُ --- رَوَاهُ وَكِيعٌ وبن الْمُبَارَكِ قالا سَبْعًا وَخَمْسًا. (ابوداود، رقم 1152)

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص بن وائل (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر كى نماز كى پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہتے ،پھر قراءت کرتے اور اس کے بعد پھر تکبیر کہتے، پھر کھڑے ہوتے اور چار تکبیریں کہتے، پھر قراءت کرتے، اس کے بعد آپ رکوع کرتے۔(ابوداؤد کہتے ہیں کہ) وکیع اور ابن المبارک دونوں راويوں نے روایت کرتے ہوئے پہلی رکعت میں سات اور دوسری میں پانچ تکبیریں بيان کی ہیں۔

________

 

B