HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

نماز جمعہ کی فضیلت

 

 

عن سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قال قال النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَغْتَسِلُ رَجُلٌ يوم الْجُمُعَةِ وَيَتَطَهَّرُ ما اسْتَطَاعَ من طُهْرٍ وَيَدَّهِنُ من دُهْنِهِ أو يَمَسُّ من طِيبِ بَيْتِهِ ثُمَّ يَخْرُجُ فلا يُفَرِّقُ بين اثْنَيْنِ ثُمَّ يُصَلِّي ما كُتِبَ له ثُمَّ يُنْصِتُ إذا تَكَلَّمَ الْإِمَامُ إلا غُفِرَ له ما بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى. (بخارى، رقم 883)

حضرت سلمان فارسی (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے،اچھی طرح سے طہارت حاصل کرے اور تیل یا گھر میں جو خوشبو وغيره میسر ہو، وه استعمال کرے اور پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے، مسجد میں پہنچ کر وه دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے، پھر جتنی الله توفيق دے نفل نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کرے تو وه خاموش سنتا رہے تو اس شخص كے ايك جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک كے سارے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال من اغْتَسَلَ يوم الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ ثُمَّ رَاحَ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً وَمَنْ رَاحَ في السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً وَمَنْ رَاحَ في السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا أَقْرَنَ وَمَنْ رَاحَ في السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً وَمَنْ رَاحَ في السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً فإذا خَرَجَ الْإِمَامُ حَضَرَتْ الْمَلَائِكَةُ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ. (بخارى، رقم 881)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص جمعہ کے دن غسل جنابت کر کے نماز پڑھنے كے ليے مسجد ميں (اول وقت) پہنچے، تو گویا اس نے ایک اونٹ کی قربانی دی اور اگر اس كےبعد میں گیا تو گویا ایک گائے کی قربانی دی اور جو اس كےبعد گیا تو گویا اس نے سینگوں والے ايك مینڈھے کی قربانی دی اور جو کوئی اس كے بعد گیا تو اس نے گویا ایک مرغی کی قربانی دی اور جو کوئی اس كےبهى بعد گیا تو اس نے گویا ايك انڈه اللہ کی راہ میں دیا، لیکن جب امام خطبہ کے لیے آ جاتا ہے تو پهر فرشتے (اجر لكهنے كے بجاے)خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال من اغْتَسَلَ يوم الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ ثُمَّ رَاحَ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بدنه وَمَنْ رَاحَ في السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً وَمَنْ رَاحَ في السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا أَقْرَنَ وَمَنْ رَاحَ في السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً وَمَنْ رَاحَ في السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً فإذا خَرَجَ الْإِمَامُ حَضَرَتْ الْمَلَائِكَةُ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ. (مسلم، رقم 1964)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص جمعہ کے دن غسل جنابت کر کے نماز پڑھنے كے ليے مسجد ميں (اول وقت) پہنچے، تو گویا اس نے ایک اونٹ کی قربانی دی اور اگر اس كےبعد میں گیا تو گویا ایک گائے کی قربانی دی اور جو اس كےبعد گیا تو گویا اس نے سینگوں والے ايك مینڈھے کی قربانی دی اور جو کوئی اس كے بعد گیا تو اس نے گویا ایک مرغی کی قربانی دی اور جو کوئی اس كےبهى بعد گیا تو اس نے گویا ايك انڈه اللہ کی راہ میں دیا، لیکن جب امام خطبہ کے لیے آ جاتا ہے تو پهر فرشتے (اجر لكهنے كے بجاے) خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

________

 

B