HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

جمعہ کے دن کی فضیلت

 

 

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّهُ سمع رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقول نَحْنُ الْآخِرُونَ السَّابِقُونَ يوم الْقِيَامَةِ بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الْكِتَابَ من قَبْلِنَا ثُمَّ هذا يَوْمُهُمْ الذي فُرِضَ عليهم فَاخْتَلَفُوا فيه فَهَدَانَا الله فَالنَّاسُ لنا فيه تَبَعٌ. (بخارى، رقم 876)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے كہ اُنهوں نے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ  فرما رہے تهے كہہم دنیا میں (آنے كے لحاظ سے) تمام امتوں سے پيچهے ہونے کے باوجود قیامت میں سب سے آگے رہیں گے، فرق صرف یہ ہے کہ انهيں ہم سے پہلے كتاب دی گئی تھی،پهر  یہی (جمعہ)ان کا بھی دن تھا جو تم پر فرض ہوا ہے، لیکن اس کے بارے میں ان كے ہاں اختلاف ہوا، تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ دن بتا دیا، چنانچہ اس معاملے میں لوگ ہمارے تابع ہوں گے۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ قال قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْنُ الْآخِرُونَ الْأَوَّلُونَ يوم الْقِيَامَةِ وَنَحْنُ أَوَّلُ من يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الْكِتَابَ من قَبْلِنَا وَأُوتِينَاهُ من بَعْدِهِمْ فَاخْتَلَفُوا فَهَدَانَا الله لِمَا اخْتَلَفُوا فيه من الْحَقِّ فَهَذَا يَوْمُهُمْ الذي اخْتَلَفُوا فيه هَدَانَا الله له قال يَوْمُ الْجُمُعَةِ فَالْيَوْمَ لنا. (مسلم، رقم 1980)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم سب سے آخر میں آنے والے ہیں،  ليكن قیامت کے دن حساب كتاب ميں سب سے پہلے ہوں گے اور جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والے ہوں گے، بس فرق يہ ہے كہ ان لوگوں کو ہم سے پہلے کتاب دی گئی اور ہمیں ان کے بعد کتاب دی گئی ، انهوں نے (حق كے معاملے ميں) اختلاف کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس حق کے معاملہ میں ہمیں ہدایت عطا فرمائی،جس میں انهوں نے اختلاف کیا تها۔یہ جمعہ كا دن وہی دن ہے  كہ جس كے بارےميں بهى انهوں نے اختلاف کیا تها،اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس كى ہدایت فرما دی۔ آپ  نے جمعہ کے دن کے بارے میں فرمایا کہ یہ ہمارا دن ہے۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ أَنَّ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عليه الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ فيه خُلِقَ آدَمُ وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ وَفِيهِ أُخْرِجَ منها ولا تَقُومُ السَّاعَةُ إلا في يَوْمِ الْجُمُعَةِ. (مسلم، رقم 1977)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جمعہ كا دن  بہترین دن ہے، اسی میں  آدم (عليہ السلام) پیدا کیے گئے، اسی میں ان کو جنت میں داخل کیا گیا اور اسی دن میں ان کو جنت سے نکالا گیا اور قيامت بهى اسى دن آئےگى۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ يوم الْجُمُعَةِ فقال فيه سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ وهو قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ تَعَالَى شيئا إلا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَأَشَارَ بيده يُقَلِّلُهَا. (بخارى، رقم 935)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ايك دفعہ) جمعہ کا ذکر كرتے ہوئےفرمایا: اس دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے، جس میں اگر کوئی مسلمان بندہ نماز پڑھ رہا ہو اور وه اللہ تعالىٰ سے کوئی چیز مانگے تو الله اسے وہ چیز ضرور عطا كرتا ہے اور آپ نے ہاتھ کے اشارے سے يہ بهى بتا ديا کہ وہ ساعت بہت مختصر ہوتى ہے۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ يوم الْجُمُعَةِ فقال فيه سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ وهو يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ شيئا إلا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ.(مسلم، رقم 1969)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن كا ذکر كرتےہوئے فرمایا :اس میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ جس کو مسلمان بندہ نماز کے دوران پالے، تو وہ اس ميں اللہ سے جس چیز کا بھی سوال کرے گا، اللہ اسے وه عطا فرما دے گا۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ قال قال أبو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ في الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا إلا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ. (مسلم، رقم 1970)

حضرت ابوہریرہ (رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہ ابوالقاسم صلى الله عليہ وسلم نے فرمایا:جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے کہ اسے جو مسلمان بندہ نماز پڑھتے ہوئے پالے اور اس ميں وه الله سے كوئى سى بهى بهلائى مانگےتواللہ تعالیٰ اسے وه عطا فرما ديتے ہیں۔

 

عن أبي بُرْدَةَ بن أبي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قال قال لي عبد اللَّهِ بن عُمَرَ أَسَمِعْتَ أَبَاكَ يحدث عن رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ في شَأْنِ سَاعَةِ الْجُمُعَةِ قال قلت نعم سَمِعْتُهُ يقول سمعت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقول هِيَ ما بين أَنْ يَجْلِسَ الْإِمَامُ إلى أَنْ تُقْضَى الصَّلَاةُ. (مسلم، رقم 1975)

حضرت ابوبردہ بن ابوموسیٰ اشعری (رضی اللہ عنہ)كہتےہيں كہ مجھ سے عبداللہ ابن عمر (رضی اللہ عنہ) نے كہا کہ کیا تو نے اپنے باپ سے جمعہ کی خاص گھڑی کی شان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كى کوئی حدیث سنی ہے، انهوں نے كہا کہ ہاں،  وہ كہتے تهےکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو يہ فرماتے ہوئے سنا ہےکہ وہ گھڑی امام کے بیٹھنے سے لے کر نماز پوری ہونے تک ہے۔

________

 

B