HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

توحید کا اقرار، جنت کی ضمانت

عَنْ عُثْمَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَاتَ وَهُو یَعْلَمُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إلا اللّٰه دخل الْجَنَّةَ۔(مسلم، رقم ۱۳۶)
’’عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس یقین کے ساتھ مرے گا کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں ہے، تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘

 

عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ قَالَ: کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِیْ مَسِیرٍ قَالَ فَنَفِدَتْ أَزْوَادُ الْقَوْمِ قَالَ حَتَّی هَمَّ بِنَحْرِ بَعْضِ حَمَائِلِهِمْ قَالَ فَقَالَ عُمَرُ یَا رَسُولَ اللّٰهِ لَوْ جَمَعْتَ مَا بَقِیَ مِنْ أَزْوَادِ الْقَوْمِ فَدَعَوْتَ اللّٰهَ عَلَیْهَا قَالَ فَفَعَلَ قَالَ فَجَاءَ ذُو الْبُرِّ بِبُرِّهِ وَذُو التَّمْرِ بِتَمْرِهِ ۔۔۔وَذُو النَّوَاةِ بِنَوَاهُ قُلْتُ وَمَا کَانُوا یَصْنَعُونَ بِالنَّوَی قَالَ کَانُوا یَمُصُّونَهُوَیَشْرَبُونَ عَلَیْهِ الْمَاءَ قَالَ فَدَعَا عَلَیْهَا حَتَّی مَلَأَ الْقَوْمُ أَزْوِدَتَهُمْ قَالَ فَقَالَ عِنْدَ ذلک أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إلا اللّٰهُ وَأَنِّی رَسُوْلُ اللّٰهِ لَا یَلْقَی اللّٰهَبِهِمَا عَبْدٌ غَیْرَ شَاکٍّ فِیهِمَا إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ۔(مسلم، رقم ۱۳۸، ۱۳۹)
’’ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ راستے میں لوگوں کا زاد راہ ختم ہو گیا، حتی کہ آپ نے لوگوں کے بعض اونٹوں کو ذبح کرنے کا ارادہ فرما لیا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے یہ دیکھا تو کہا کہ اے اللہ کے رسول! کاش آپ لوگوں کا باقی ماندہ زاد راہ جمع کرتے اور اس پر اللہ سے برکت کی دعا کرتے۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ نے پھر ایسا ہی کیا۔ چنانچہ جس کے پاس کچھ گیہوں تھے وہ گیہوں لے آیا اور جس کے پاس کچھ کھجوریں تھی وہ کھجوریں لے آیا ۔۔۔ اور جس کے پاس گھٹلیاں تھیں وہ گھٹلیاں لے آیا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا وہ گھٹلیوں کا کیا کرتے تھے تو انھوں (شیخ) نے کہا کہ وہ انھیں چوستے رہتے تھے پھر ان پر پانی پی لیتے تھے۔ پھر آپ نے اُس (بچے ہوئے زاد راہ) پر دعا کی، تو (وہ اتنا بڑھ گیا کہ) لوگوں نے اپنے برتنوں کو اُس سے بھر لیا۔ تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں، جو شخص بھی ان دو شہادتوں کے ساتھ اللہ کو ملے گا اس حال میں اُسے ان میں کوئی شک نہ ہو تو وہ لازماً جنت میں داخل ہو گا۔‘‘

________

 

B