HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

نماز میں یک سوئی مجروح کرنے والی چیزوں سے بچنا

 

 

عن أَنَسِ كان قِرَامٌ لِعَائِشَةَ سَتَرَتْ بِهِ جَانِبَ بَيْتِهَا فقال النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمِيطِي عَنَّا قِرَامَكِ هذا فإنه لَا تَزَالُ تَصَاوِيرُهُ تَعْرِضُ في صَلَاتِي.(بخارى، رقم 374)

حضرت انس (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہ حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) کے پاس ایک رنگین باریک پردہ تھا جسے انھوں نے اپنے گھر کے ایک طرف  لٹکايا ہوا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے سامنے سے اپنا یہ پردہ ہٹا دو، کیونکہ اس پر نقش شدہ تصاویر برابر میری نماز میں خلل انداز ہوتی رہی ہیں۔

 

عن عَائِشَةَ رضي الله عنها قالت إني سمعت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقول: لَا صَلَاةَ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ ولا هو يُدَافِعُهُ الْأَخْبَثَانِ. (مسلم، رقم 1246)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روايت ہے كہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب کھانا سامنے ہو يا پیشاب اور پاخانہ لگ رہا ہو تو (پہلے) نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔

 

عَنْ مُعَيْقِيبٍ أَنَّ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال في الرَّجُلِ يُسَوِّي التُّرَابَ حَيْثُ يَسْجُدُ قال إن كُنْتَ فَاعِلًا فَوَاحِدَةً. (بخارى، رقم 1207)

حضرت معیقیب (بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ) سےروايت ہے کہنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے، جو ہر مرتبہ سجدہ کرتے ہوئے کنکریاں برابر کرتا تھا، فرمایا: اگر ایسا کرنا ہى ہے تو صرف ایک دفعہ کرو۔

 

عن مُعَيْقِيبٍ قال ذَكَرَ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْحَ في الْمَسْجِدِ يَعْنِي الْحَصَى قال إن كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَوَاحِدَةً. (مسلم، رقم 1219)

حضرت معیقيب (رضی اللہ عنہ) سےروايت ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کی جگہ سے کنکریاں صاف کرنے کے بارے میں فرمایا: اگر تمھیں ایسا کرنا ہی ہو تو صرف ایک دفعہ کرو۔

________

 

B