HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

نماز سے توجہ ہٹانے کی مناہی

 

 

عن عَائِشَةَ قالت سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عن الِالْتِفَاتِ في الصَّلَاةِ فقال هو اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ من صَلَاةِ الْعَبْدِ. (بخارى، رقم 751)

حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) سےروايت ہے کہمیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا، تو آپ نے فرمایا کہ یہ تو شیطان كا بندے کی نماز ميں سے جهپٹ لينا ہے۔

 

عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ قال قال النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ما بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إلى السَّمَاءِ في صَلَاتِهِمْ فَاشْتَدَّ قَوْلُهُ في ذلك حتى قال لَيَنْتَهُنَّ عن ذلك أو لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ. (بخارى، رقم 750)

حضرت قتادہ سےروايت ہے کہ حضرت انس بن مالک (رضی اللہ عنہ) نے ان سے بیان کیا کہنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ان لوگوں کا کیا حال ہے جو نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں۔ آپ نے اس سے نہایت سختی سے روکا۔آپ نے فرمایا کہ لوگ اس حرکت سے باز آ جائیں، ورنہ ان کی بینائی اچک لی جائے گی۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عن رَفْعِهِمْ أَبْصَارَهُمْ عِنْدَ الدُّعَاءِ في الصَّلَاةِ إلى السَّمَاءِ أو لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ. (مسلم، رقم 967)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو نماز میں دعا کے وقت اپنی نظروں کو آسمان کی طرف اٹھانے سے باز آجانا چاہئے، ورنہ ان کی نگاہیں اچك لی جائیں گی۔

________

 

B