عن حَيْوَةَ بن شُرَيْحٍ قال لَقِيتُ عُقْبَةَ بن مُسْلِمٍ فقلت له بَلَغَنِي أَنَّكَ حُدِّثْتَ عن عبد اللَّهِ بن عَمْرِو بن الْعَاصِ عن النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كان إذا دخل الْمَسْجِدَ قال أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ من الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ... قال فإذا قال ذلك قال الشَّيْطَانُ حُفِظَ مِنِّي سَائِرَ الْيَوْمِ. (ابوداود، رقم 466)
حضرت حیوہ بن شریح سے روایت ہے کہ میں عقبہ بن مسلم سے ملا، میں نے ان سے پوچھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ سے کسی نے عبداللہ بن عمرو بن العاص (رضی اللہ عنہ) کے حوالہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی ہے کہ آپ جب مسجد میں تشریف لے جاتے تو فرماتے تھے کہ ميں مردود شیطان سے اس اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں جو بزرگ و برتر ہے، جس کی ذات کریم اور جس کی قدرت قدیم ہے۔ ... عقبہ نے كہا كہ جب کوئی شخص یہ کلمات کہتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ اب یہ میرے شر سے تمام دن کے لیے محفوظ ہو گیا۔
________