HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

سکون اور وقار کے ساتھ نماز کی طرف بڑھنے کا حکم

 

 

عن أبي هُرَيْرَةَ عن النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال إذا سَمِعْتُمْ الْإِقَامَةَ فَامْشُوا إلى الصَّلٰوةِ وَعَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ وَالْوَقَارِ ولا تُسْرِعُوا فما أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وما فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا. (بخارى، رقم 636)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) روايت كرتے ہيں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم تکبیر اقامت  کی آوازسنو تو سکون اور وقار كے ساتھ نماز کے لیے چلو، دوڑ كر مت آؤ،  پھر نماز کا جو حصہ مل جائے ،  وه ادا كرو اور جو نہ مل سکے، اسے بعد میں پورا کر لو۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ قال سمعت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقول إذا أُقِيمَتْ الصَّلٰوةُ فلا تَأْتُوهَا تَسْعَوْنَ وَأْتُوهَا تَمْشُونَ وَعَلَيْكُمْ السَّكِينَةُ فما أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وما فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا. (مسلم، رقم 1359)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہےكہ ميں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كو يہ فرماتے ہوئے سنا كہ جب اقامت كہى جائے تو تم نماز كى طرف دوڑتے ہوئے نہ آؤ، بلكہ سكون كےساتھ چلتے ہوئے آؤ،پھر نماز کا جو حصہ مل جائے ،  وه ادا كرو اور جو نہ مل سکے، اسے بعدمیں پورا کر لو۔

________

 

B