HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

اذان دینے اور اول صف میں نماز پڑھنے کی ترغیب

 

 

عن أبي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال لو يَعْلَمُ الناس ما في النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لم يَجِدُوا إلا أَنْ يَسْتَهِمُوا عليه لَاسْتَهَمُوا وَلَوْ يَعْلَمُونَ ما في التَّهْجِيرِ لَاسْتَبَقُوا إليه وَلَوْ يَعْلَمُونَ ما في الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا. (بخارى، رقم 615)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ  عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگوں کو معلوم ہو کہ اذان دینے اور صف اول میں نماز پڑھنے کا کیا ثواب ہے اور صورت حال يہ ہو كہ وه انهيں قرعہ اندازى كے بغير نہ پا سكتے ہوں، تو وه  ان کے ليے قرعہ اندازی كيا کریں، اگر ان كو پتا چل جائے کہ ظہر کی نماز کے لیے جانے میں کیا ثواب ہے، تو وه  اس کی طرف سبقت کریں، اور اگر ان کو  عشا اور فجر کی نماز کی فضیلت کا علم ہو جائے تو وہ اس كے ليے ضرور جائیں، اگرچہ گھسٹ کر ہی کیوں نہ جانا پڑے۔

________

 

B