عن أَنَسِ بن مَالِكٍ أَنَّهُ قال خَرَّ رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عن فَرَسٍ فَجُحِشَ فَصَلَّى لنا قَاعِدًا فَصَلَّيْنَا معه قُعُودًا ثُمَّ انْصَرَفَ فقال إنما جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فإذا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وإذا رَكَعَ فَارْكَعُوا وإذا رَفَعَ فَارْفَعُوا وإذا قال سمع الله لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا لك الْحَمْدُ وإذا سَجَدَ فَاسْجُدُوا. (بخارى، رقم 733)
حضرت انس بن مالک (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہےكہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گرے اور زخمی ہو گئے۔چنانچہ آپ نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائى اور ہم نے بھی آپ كے ساتھ بیٹھ کر پڑھی۔ پھر نماز پڑھ کر آپ نے فرمایا کہ امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ پس جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب وہ ركوع سےسر اٹھائے تو تم بھی اٹھاؤ، جب وہ ’سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ‘ کہے تو تم ’رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ‘ کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجده کرو۔
عَنْ أَنَسِ بنِ مَالِكٍ يقول سَقَطَ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عن فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ فَدَخَلْنَا عليه نَعُودُهُ فَحَضَرَتْ الصَّلٰوةُ فَصَلَّى بِنَا قَاعِدًا فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ قُعُودًا فلما قَضَى الصَّلٰوةَ قال إنما جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فإذا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وإذا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وإذا رَفَعَ فَارْفَعُوا وإذا قال سمع الله لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ وإذا صلى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُونَ. (مسلم، رقم 921)
حضرت انس بن مالک (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر پڑے اور آپ کی دائیں جانب زخمی ہوگئی۔ہم آپ کی عیادت کے لیے آپ کے پاس حاضر ہوئے،تو اس دوران ميں نماز کا وقت آگیا، آپ نے ہم کو بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے بھی آپ کے پیچھے بیٹھ کر نماز ادا کی۔جب نماز پوری ہوگئی تو آپ نے فرمایا :امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے ، پس جب وہ تکیبر کہے تو تم بهى تکبیر کہو، جب وہ سجدہ کرے تو تم بهى سجدہ کرو اور جب وہ اٹھے تو تم بھی اٹھو، اور جب وہ ’سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ‘ کہے تو تم ’رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ‘ کہو، اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔
عن أَنَسٍ قال صلى بِنَا رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فلما قضي الصَّلٰوةَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فقال أَيُّهَا الناس إني إِمَامُكُمْ فلا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ ولا بِالسُّجُودِ ولا بِالْقِيَامِ ولا بِالِانْصِرَافِ فَإِنِّي أَرَاكُمْ أَمَامِي وَمِنْ خَلْفِي ثُمَّ قال وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بيده لو رَأَيْتُمْ ما رأيت لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا قالوا وما رَأَيْتَ يا رَسُولَ اللَّهِ قال رأيت الْجَنَّةَ وَالنَّارَ. (مسلم، رقم 961)
حضرت انس (رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔جب آپ نماز پوری کر چکے تو ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:اے لوگو، میں تمھارا امام ہوں، تم مجھ سے رکوع، سجود اور قیام کے ادا کرنے اور سلام پھیرنے میں سبقت نہ کرو۔ میں تم کو اپنے آگے اور اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔ پھر فرمایا:اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان ہے، اگر تم وہ دیکھو جو میں دیکھتا ہوں تو تم کم ہنسو گےاور زیادہ روؤ گے، لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، آپ نےکیا دیکھا ہے؟ فرمایا كہ میں نے جنت اور دوزخ کو دیکھا ہے۔
________