HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

مقتدیوں کی رعایت

 

 

عَنْ أَنَسِ بنِ مَالِكٍ ... أَنَّ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال إني لَأَدْخُلُ في الصَّلٰوةِ وأنا أُرِيدُ إِطَالَتَهَا فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ في صَلَاتِي مِمَّا أَعْلَمُ من شِدَّةِ وَجْدِ أُمِّهِ من بُكَائِهِ. (بخارى، رقم 709)

حضرت انس بن مالک (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے ...کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نماز شروع کرتا ہوں اور ارادہ ہوتا ہے کہ طويل نماز پڑهوں گا، لیکن مجهےكسى بچے کے رونے کی آواز آ جاتى ہے تو ميں اس خيال سے نماز مختصر  کر دیتا ہوں کہ بچے كے رونے سے ماں کیسی بے قرار  ہوتى ہو گى۔

 

عن أَنَسِ بن مَالِكٍ قال قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إني لَأَدْخُلُ الصَّلٰوةَ أُرِيدُ إِطَالَتَهَا فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأُخَفِّفُ من شِدَّةِ وَجْدِ أُمِّهِ بِهِ. (مسلم، رقم 1056)

حضرت انس بن مالک (رضی اللہ  عنہ) سے روایت ہے ،وه كہتے ہيں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نماز شروع کرتا ہوں اور ارادہ ہوتا ہے كہ اسے طويل كروں گا، لیکن میں كسى بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو میں اس كى ماں كى شدت تكليف كے خيال سے نماز میں تخفیف کر دیتا ہوں۔

________

 

B