HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

امام کو تخفیف نماز کی نصیحت

 

 

عن أبي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال إذا صلى أحدكم لِلنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ فإن منهم الضَّعِيفَ وَالسَّقِيمَ وَالْكَبِيرَ وإذا صلى أحدكم لِنَفْسِهِ فَلْيُطَوِّلْ ما شَاءَ. (بخارى، رقم 703)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہےکہرسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا كہ جب تم میں سے کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے تو تخفیف کرے، کیونکہ جماعت میں ضعیف ،بیمار اور بوڑھے سبهى ہوتے ہیں، البتہ جب اکیلا پڑھے تو نماز كو جس قدر جی چاہے، طول دے سکتا ہے۔

 

عن أبي هُرَيْرَةَ أَنَّ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال إذا أَمَّ أحدكم الناس فَلْيُخَفِّفْ فإن فِيهِمْ الصَّغِيرَ وَالْكَبِيرَ وَالضَّعِيفَ وَالْمَرِيضَ فإذا صلى وَحْدَهُ فَلْيُصَلِّ كَيْفَ شَاءَ. (مسلم، رقم 1046)

حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی لوگوں کی امامت کرے تو چاہیے کہ ہلکی نماز پڑھائے، کیونکہ ان میں بچے،بوڑھے، کمزور اور بیمار ہوتے ہیں، اور جب اکیلا نماز ادا کرے تو جیسے چاہے پڑھے۔

________

 

B