عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُوْلَ اللهِ اجْعَلْنِيْ إِمَامَ قَوْمِيْ قَالَ: أَنْتَ إِمَامُهُمْ وَاقْتَدِ بِأَضْعَفِهِمْ وَاتَّخِذْ مُؤَذِّنًا لَا يَأْخُذُ عَلَى أَذَانِهِ أَجْرًا.(ابوداؤد، رقم 531)
حضرت عثمان بن ابی العاص (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلى الله عليہ وسلم، مجھے اپنی قوم کا امام بنا دیجئے، آپ نے فرمایا: (ٹھیک ہے) تم ان کے امام ہو، البتہ تم کمزور مقتدیوں کا خیال رکھنا اور ایسے شخص كو موذن مقرر کرنا جو اذان پر اجرت نہ لے۔
________