عَنْ أَبِيْ جُحَيْفَةَ أَنَّهُ رَاٰى بِلَالًا يُؤَذِّنُ فَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُ فَاهُ هَا هُنَا وَهَا هُنَا بِالْأَذَانِ. (بخارى، رقم 634)
حضرت ابوجحیفہ سے روايت ہے کہانھوں نے بلال (رضی اللہ عنہ) کو اذان دیتے ہوئے دیکھا۔ وہ کہتے ہیں: میں بھی ان کے منہ کے ساتھ ادھر ادھر منہ پھیرنے لگا۔
عَنْ أَبِيْ جُحَيْفَةَ قَالَ: رَأَيْتُ بِلَالًا يُؤَذِّنُ وَيَدُوْرُ وَيُتْبِعُ فَاهُ هَا هُنَا وَهَا هُنَا وَإِصْبَعَاهُ فِيْ أُذُنَيْهِ. (ترمذى، رقم 197)
حضرت ابی جحیفہ(رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا: میں نے بلال کو اذان دیتے ہوئے دیکھا ہے، وہ اپنا منہ ادھر اور ادھر پھیرتے تھے اور ان کی دو انگلیاں ان کے دونوں کانوں میں تھیں۔
________