عَنْ نَافِعٍ أَنَّ بْنَ عُمَرَ أَذَّنَ بِالصَّلٰوةِ فِيْ لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيْحٍ فَقَالَ: أَلَا صَلُّوْا فِي الرِّحَالِ ثُمَّ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ ذَاتُ مَطَرٍ يَقُوْلُ: أَلَا صَلُّوْا فِي الرِّحَالِ. (مسلم، رقم 1600)
حضرت نافع سے روايت ہے كہ ابن عمر( رضی اللہ ٰ عنہما) نے ایک ایسی رات میں نماز کے لیے اذان دی کہ جس میں سردی اور ہوا چل رہی تھی تو انھوں نے فرمایا: آگاہ ہو جاؤ کہ اپنے ٹهكانوں ہى میں نماز پڑھو۔ پھر بتايا کہ جب رات سرد اور بارش والى ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن کو یہ اعلان كرنے كا حکم فرماتے كہ سنو، اپنے اپنے ٹھكانوں پر ہى نماز پڑھ لو۔
________