عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلٰوةُ الْجَمَاعَةِ تَفْضُلُ صَلٰوةَ الْفَذِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِيْنَ دَرَجَةً. (بخارى، رقم 645)
حضرت عبداللہ بن عمر (رضی اللہ عنہما) سے روايت ہےکہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جماعت کے ساتھ نماز اکیلے نماز پڑھنے سے ستائیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔
عَنِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: صَلٰوةُ الْجَمَاعَةِ أَفْضَلُ مِنْ صَلٰوةِ الْفَذِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِيْنَ دَرَجَةً.(مسلم، رقم 1477)
حضرت ابن عمر( رضى الله عنہ) سے روايت ہےكہ نبى صلى الله عليہ وسلم نے فرمايا:باجماعت نماز اكيلے آدمى كى نماز سے ستائيس درجے افضل ہے۔
عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوْا إِلَّا أَنْ يَّسْتَهِمُوْا لَاسْتَهَمُوْا عَلَيْهِ وَلَوْ يَعْلَمُوْنَ مَا فِي التَّهْجِيْرِ لَاسْتَبَقُوْا إِلَيْهِ وَلَوْ يَعْلَمُوْنَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا. (بخارى، رقم 653،654)
حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہےکہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان دینے اور پہلی صف میں شریک ہونے کا ثواب کتنا ہے اور پھر اس کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہو کہ قرعہ ڈالا جائے تو لوگ ان کے لیے قرعہ ہی ڈالا کریں۔اور اگر لوگوں کو یہ معلوم ہو جائے کہ ظہر کی نماز کے لیے جانے میں کیا ثواب ہے تو اس کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کریں اور اگر یہ جان جائیں کہ عشا اور صبح کی نماز کا كيا ثواب ہے، تو ان كے ليے گھسٹتے ہوئے بهى آئیں۔
عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَوْ يَعْلَمُ النَّاسَ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوْا إِلَّا أَنْ يَّسْتَهِمُوْا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوْا وَلَوْ يَعْلَمُوْنَ مَا فِي التَّهْجِيْرِ لَاسْتَبَقُوْا إِلَيْهِ وَلَوْ يَعْلَمُوْنَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا. (مسلم، رقم 981)
حضرت ابوہریرہ( رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگوں کو معلوم ہو کہ اذان دینے اور صف اول میں نماز پڑھنے کا کیا ثواب ہے اور صورت حال يہ ہو كہ وه انهيں قرعہ اندازى كے بغير نہ پا سكتے ہوں، تو وه قرعہ اندازی كيا کریں اور اگر ان كو پتا چل جائے کہ ظہر کی نماز کے لیے جانے میں کیا ثواب ہے تو وه اس کی طرف سبقت کریں اور اگر ان کو عشا اور فجر کی نماز کی فضیلت کا علم ہو جائے تو وہ ان كے ليے ضرور مسجد ميں جائیں اگرچہ گھسٹ کر ہی کیوں نہ ہو۔
________