عَنْ أَبِىْ سَعِيْدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُوْلُ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ: لَا صَلٰوةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتّٰى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ وَلَا صَلٰوةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتّٰى تَغِيْبَ الشَّمْسُ. (بخارى، رقم 586)
حضرت ابو سعید خدری (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہےکہمیں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے کہ فجر کی نماز کے بعد سورج کے بلند ہونے تک كوئى نماز نہيں،اسی طرح عصر کی نماز کے بعد سورج ڈوبنے تک كوئى نماز نہيں۔
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ... أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهٰى عَنِ الصَّلٰوةِ بَعْدَ الْفَجْرِ حَتّٰى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتّٰى تَغْرُبَ الشَّمْسُ. (مسلم، رقم 1921)
حضرت عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز کے بعد سورج کے نکلنے تک اور عصر کی نماز کے بعد سورج کے غروب ہونے تک كوئى نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔
________