عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ نَسِيَ صَلٰوةً فَلْيُصَلِّ إِذَا ذَكَرَهَا لَا كَفَّارَةَ لَهَا إِلَّا ذٰلِكَ وَأَقِمِ الصَّلٰوةَ لِلذِّكْرِىْ. (بخارى، رقم 597)
حضرت انس بن مالک (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہےكہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :اگر کوئی نماز پڑھنا بھول جائے تو جب بھی اسے یاد آئے، وه نماز پڑھ لے، اس كےسوا اور كوئى كفاره نہيں ہے،(اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہےکہ)نماز میرى یاد كےليے قائم کرو۔
عَنْ أَبِيْ قَتَادَةَ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ... أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ فِي النَّوْمِ تَفْرِيْطٌ إِنَّمَا التَّفْرِيْطُ عَلٰى مَنْ لَمْ يُصَلِّ الصَّلٰوةَ حَتَّى يَجِيْءَ وَقْتُ الصَّلٰوةِ الْأُخْرٰى فَمَنْ فَعَلَ ذٰلِكَ فَلْيُصَلِّهَا حِيْنَ يَنْتَبِهُ لَهَا. (مسلم، رقم 1562)
حضرت ابوقتادہ (رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ ديا ،... آپ نے فرمایا كہ(نماز سے)سو رہنے میں کوئی كوتاہى نہیں ہے، بلکہ كوتاہى تو یہ ہے کہ ایک آدمى جان بوجھ كر نماز نہ پڑھے، یہاں تک دوسری نماز کا وقت آجائے۔ چنانچہ اگر كسى كے(سو رہنے كى وجہ سے) ايسا ہو جائے تو اسے چاہيے کہ جس وقت بھی وہ بیدار ہو جائے نماز پڑھ لے۔
عَنْ أَبِيْ قَتَادَةَ قَالَ: ذَكَرُوْا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَوْمَهُمْ عَنِ الصَّلٰوةِ فَقَالَ: إِنَّهُ لَيْسَ فِي النَّوْمِ تَفْرِيْطٌ إِنَّمَا التَّفْرِيْطُ فِي الْيَقَظَةِ فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ صَلٰوةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا. (نسائى، رقم 616)
حضرت ابوقتادہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے نبى صلى الله عليہ وسلم سے نيند كى وجہ سے اپنى نماز كےفوت ہو جانے کا ذكر کیا تو آپ فرمایا :نیند كى وجہ سے ايسا ہو جانے ميں كوئى غلطى نہيں ہے،اصل غلطى تو جاگتے ہوئے نماز كو چهوڑ دينے ميں ہے۔ چنانچہ جب تم میں سے کوئی شخص بھول جائے یا اس کو نیند آجائے تو جس وقت اسے یاد آئے، اسی وقت نماز پڑھ لے۔
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ نَسِيَ صَلٰوةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا لَا كَفَّارَةَ لَهَا إِلَّا ذٰلِكَ.(مسلم، رقم 1566)
حضرت انس بن مالک (رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو نماز پڑھنا بهول جائے تو اسے جب ياد آئے اس وقت پڑھ لے، اس کا كفاره بس يہى ہے۔
________