HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

نماز فجر اور عصر کا آخری وقت

 

 

عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الصُّبْحِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ الصُّبْحَ وَمَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ الْعَصْرَ. (بخارى، رقم 579)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہےكہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے فجر کی ایک رکعت (جماعت کے ساتھ)سورج نکلنے سے پہلے پا لی، اس نے فجر کی نمازپالى (يعنى فجر كى نماز باجماعت کا ثواب پا لیا)  اور جس نے عصر کی ایک رکعت (جماعت کے ساتھ)سورج ڈوبنے سے پہلے پا لی، اس نے عصر کی نماز پالى(يعنى نماز باجماعت کا ثواب پا لیا)۔

 

عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصُّبْحِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ الصُّبْحَ وَمَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ الْعَصْرَ. (مسلم، رقم 1374)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ  عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی نے سورج نکلنے سے پہلے صبح کی نماز كى ایک رکعت پالی تو اس نے صبح کی نماز پالی اور جس نے سورج غروب ہونے سے پہلے عصر کی نماز كى ایک رکعت پالی تو اس نے عصر کی نماز پا لی۔

________

 

B