HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

نماز کے بعد کی دعا

 

 

عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُوْنٍ الْأَوْدِيِّ قَالَ: كَانَ سَعْدٌ يُعَلِّمُ بَنِيْهِ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ كَمَا يُعَلِّمُ الْمُعَلِّمُ الْغِلْمَانَ الْكِتَابَةَ وَيَقُوْلُ: إِنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْهُنَّ دُبُرَ الصَلٰوةِ: أَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوْذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلٰى أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ. (بخارى، رقم 2822)

حضرت عمرو بن میمون اودی (رضی اللہ عنہ)سے روايت ہے كہ حضرت سعد بن ابی وقاص (رضی اللہ عنہ) اپنے بچوں کو یہ کلمات دعائیہ اس طرح سکھاتے تھے، جیسے معلم بچوں کو لکھنا سکھاتا ہے اور وه كہتے تھےكہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم ہر نماز كےبعد انهى كلمات كے ساتھ اللہ كى پناه مانگا كرتے تهے،آپ كہتے:اے اللہ،ميں بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اور بڑهاپےكى گهٹيا ترين عمر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور دنیا کے فتنوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

 

عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِيْ وَقَّاصٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ كَمَا تُعَلَّمُ الْكِتَابَةُ: أَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ أَنْ نُرَدَّ إِلٰى أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ. (بخارى، رقم 6390)

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ کلمات اس طرح سکھاتے تھے، جیسے لکھنا سکھايا جاتا ہے:اے اللہ، میں تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے اور ميں تيرى پناه مانگتا ہوں بزدلى سے اور ميں تيرى پناه مانگتا ہوں بڑھاپے كى گهٹيا ترين عمر سے اور ميں تیری پناہ مانگتا ہوں دنیا کی آزمایش سے اور قبر کے عذاب سے۔

________

 

B