عَنْ أَبِيْ مَسْعُوْدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: أَتَانَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِيْ مَجْلِسِ سَعْدِ بِنْ عُبَادَةَ فَقَالَ لَهُ بَشِيْرُ بْنُ سَعْدٍ: أَمَرَنَا اللهُ تَعَالٰى أَنَّ نُصَلِّيَ عَلَيْكَ يَا رَسُوْلَ اللهِ فَكَيْفَ نُصَلِّيْ عَلَيْكَ؟ قَالَ فَسَكَتَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتّٰى تَمَنَّيْنَا أَنَّهُ لَمْ يَسْأَلْهُ ثُمَّ قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُوْلُوا اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى آلِ إِبْرَاهِيْمَ وَبَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى آلِ إِبْرَاهِيْمَ فِي الْعَالَمِيْنَ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ وَالسَّلَامُ كَمَا قَدْ عَلِمْتُمْ. (مسلم، رقم 907)
حضرت ابومسعود انصاری( رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ ہم سعد بن عبادہ (رضی اللہ عنہ) کی مجلس میں تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ سے بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، ہم کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے، ہم آپ پر کیسے درود بھیجیں؟يہ سن كر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (كافى دير)خاموش رہے ،یہاں تک ہم تمنا کرنے لگے کہ آپ سے اس طرح کا سوال نہ کیا جاتا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم كہو:اے الله، تو محمد پر رحم كر اور ان كے خاندان پر، جيسا كہ تو نے جہان والوں ميں سے ابراهيم كے خاندان پر رحم كيا اور تو بركت عطا فرما محمد كو اور آپ كے خاندان كو جيسے تو نے جہان والوں ميں سے ابراہيم كے خاندان كو بركت عطا فرمائى ،بے شك تو بزرگ اور ستوده صفات ہے۔ اور سلام كے بارے ميں تم پہلے معلوم کر چکے ہو۔
________