HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

اذكار نماز اور قعده کی دعا

 

 

عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيِّ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ أَبِيْ مُوْسَى الْأَشْعَرِيِّ صَلٰوةً فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ قَالَ رَجُلٌ مِّنَ الْقَوْمِ: أُقِرَّتْ الصَّلٰوةُ بِالْبِرِّ وَالزَّكٰوةِ قَالَ: فَلَمَّا قَضٰى أَبُوْ مُوْسَى الصَّلٰوةَ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ فَقَالَ: أَيُّكُمْ الْقَائِلُ كَلِمَةَ كَذٰا وَكَذٰا قَالَ فَأَرَمَّ الْقَوْمُ ثُمَّ قَالَ: أَيُّكُمْ الْقَائِلُ كَلِمَةَ كَذٰا وَكَذا؟ فَأَرَمَّ الْقَوْمُ فَقَالَ: لَعَلَّكَ يَا حِطَّانُ قُلْتَهَا؟ قَالَ: مَا قُلْتُهَا وَلَقَدْ رَهِبْتُ أَنْ تَبْكَعَنِيْ بِهَا فَقَالَ رَجُلٌ مِّنَ الْقَوْمِ: أَنَا قُلْتُهَا وَلَمْ أُرِدْ بِهَا إِلَّا الْخَيْرَ فَقَالَ أَبُوْ مُوْسٰى أَمَا تَعْلَمُوْنَ كَيْفَ تَقُوْلُوْنَ فِيْ صَلٰوتِكُمْ إِنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا فَبَيَّنَ لَنَا سُنَّتَنَا وَعَلَّمَنَا صَلٰوتَنَا فَقَالَ: إِذَا صَلَّيْتُمْ فَأَقِيْمُوا صُفُوْفَكُمْ ثُمَّ لْيَؤُمَّكُمْ أَحَدُكُمْ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوْا وَإِذَا قَالَ غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّيْنَ فَقُوْلُوْا آمِيْنَ يُجِبْكُمُ اللهُ فَإِذَا كَبَّرَ وَرَكَعَ فَكَبِّرُوْا وَارْكَعُوْا فَإِنَّ الْإِمَامَ يَرْكَعُ قَبْلَكُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَتِلْكَ بِتِلْكَ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُوْلُوْا أَللّٰهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ يَسْمَعُ اللهُ لَكُمْ فَإِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالٰى قَالَ عَلٰى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ وَإِذَا كَبَّرَ وَسَجَدَ فَكَبِّرُوْا وَاسْجُدُوْا فَإِنَّ الْإِمَامَ يَسْجُدُ قَبْلَكُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتِلْكَ بِتِلْكَ وَإِذَا كَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ فَلْيَكُنْ مِّنْ أَوَّلِ قَوْلِ أَحَدِكُمْ التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلٰى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِيْنَ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ. (مسلم، رقم 904)

حضرت حطان بن عبد اللہ رقاشی سے روایت ہے کہ میں نے حضرت  ابوموسیٰ اشعری (رضی اللہ عنہ) کے ساتھ نماز ادا کی۔ جب وہ قعدہ کے قریب تھے تو ایک شخص نے کہا نماز نیکی اور پاکیزگی کے ساتھ فرض کی گئی ہے۔ وه كہتے ہيں: جب  ابوموسیٰ اشعری نے نماز پوری کرلی اور سلام پھیر دیا تو فرمایا: تم میں سے کس نے یہ کلمہ کہا ہے؟ لوگ خاموش رہے، پھر كہا :تم میں سےکون يہ کلمہ کہنے والا ہے؟ لوگ خاموش رہے، تو كہا: اے حطان ،شاید تو نے یہ کلمہ کہا ہو، میں نے عرض کی: میں نے نہیں کہا، میں  آپ سے ڈرتا تھا کہ آپ مجھ سے ناراض نہ ہو جائیں،پهر ایک آدمی نے کہا كہ میں نے يہ کہا ہے اور میں نے اس كلمے کے ساتھ صرف نیکی ہی کا ارادہ کیا ہے تو  ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نہیں جانتے کہ تم کو اپنی نماز میں کیا پڑھنا چاہئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور ہمارے ليےہماری سنت واضح کی اور ہمیں نماز سکھائی اور فرمایا کہ جب تم نماز ادا کرو تو اپنی صفوں کو سیدھا کرو ،پھر تم میں سے کوئی تمھاری امامت کرے، جب وہ تکبیر کہے تو تم بهى تکبیر کہو اور جب وہ ’غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّيْنَ‘ کہے تو تم آمین کہوتاکہ اللہ تم سے خوش ہو اور جب وہ تکبیر کہہ کر رکوع کرے تو تم بھی تکبیر کہہ کر رکوع کرو ،کیونکہ امام رکوع تم سے پہلے کرتا ہے اور رکوع سے تم سے پہلے اٹھتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس طرح تمھارا عمل اس کے مقابلے میں ہو جائے گا اور جب وہ ’سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ‘ کہے تو تم ’رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُکہو، اللہ تمھاری دعاؤں کو سنتا ہے، کیونکہ اللہ تبارک وتعالٰی نے اپنے نبى صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ’سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ‘ فرمایا ہے، پهر جب امام تکبیر کہہ کر سجدہ کرے تو تم بھی تکبیر کہو اور سجدہ کرو، امام سجدہ تم سے پہلے کرتا ہے اور سجدہ سے تم سے پہلے اٹھتا ہے، آپ نے فرمایا :تمھارا یہ عمل امام کے مقابل میں ہو جائے گا اور جب وہ قعدہ میں بیٹھ جائے تو تمهيں اپنى اور دعاؤں سے پہلے ’التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلّٰهِ السَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَکَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِيْنَ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ‘ كے الفاظ كہنے چاہييں۔

________

 

B