عَنْ أَبِيْ سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوْعِ قَالَ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمِلْءُ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ أَللّٰهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ. (مسلم، رقم 1071)
حضرت ابوسعید خدری (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو كہتے:اے اللہ، تو ایسی تعریف کا مستحق ہے جس سے آسمان و زمین بھر جائیں اور جس ظرف کو تو چاہے، وہ بھر جائے تو ہی ثنا اور بزرگی کے لائق ہے اور حمد و ثنا ميں سے بندہ جو بهى کہے تو اس كا سب سے زیادہ حق دار ہے۔ ہم سب تیرے بندے ہیں، اے اللہ، تو جو چیز عطا کرے، اسے کوئی رو کنے والانہیں اور جس سے تو کوئی چیز روک لے، اسے کوئی دینے والا نہیں اور تیرے مقابلہ میں کوشش کرنے والے کی کوشش فائدہ مند نہیں ہوتى۔
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِيْ طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... إِذَا رَفَعَ قَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ.(ابو داؤو، رقم 760)
حضرت علی بن ابی طالب (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم... جب (رکوع سے) سر اٹھاتے تو یہ كہتے:الله نے اس كو سنا جس نے اس كى حمد كى اور اے ہمارے رب، حمد تيرے ہى ليے ہے،اتنى كہ اس سے زمين و آسمان بهر جائيں، جو ان كے درميان خلا ہے، وه بهى بهر جائے اور اس كےبعد جس ظرف كو تو چاہے،وه بهى بهر جائے۔
________