عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا صَلٰوةَ لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ. (بخارى، رقم 756)
حضرت عبادہ بن صامت (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہےکہرسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص كى كوئى نماز نہيں جس نے (اس ميں) سورۂ فاتحہ نہيں پڑھی۔
عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ صَلّٰى صَلٰوةً لَمْ يَقْرَأْ فِيْهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِيَ خِدَاجٌ ثَلَاثًا غَيْرُ تَمَامٍ فَقِيْلَ لِأَبِيْ هُرَيْرَةَ: إِنَّا نَكُوْنُ وَرَاءَ الْإِمَامِ فَقَالَ: اقْرَأْ بِهَا فِيْ نَفْسِكَ فَإِنِّيْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ: قَالَ اللهُ تَعَالٰى: قَسَمْتُ الصَّلٰوةَ بَيْنِيْ وَبَيْنَ عَبْدِيْ نِصْفَيْنِ وَلِعَبْدِيْ مَا سَأَلَ فَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ: الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ قَالَ اللهُ تَعَالٰى:حَمِدَنِيْ عَبْدِيْ وَإِذَا قَالَ: الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ قَالَ اللهُ تَعَالٰى: أَثْنٰى عَلَيَّ عَبْدِيْ وَإِذَا قَالَ: مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ قَالَ: مَجَّدَنِيْ عَبْدِيْ وَقَالَ مَرَّةً فَوَّضَ إِلٰي عَبْدِيْ فَإِذَا قَالَ: إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ قَالَ: هٰذَا بَيْنِيْ وَبَيْنَ عَبْدِيْ وَلِعَبْدِيْ مَا سَأَلَ فَإِذَا قَالَ: اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّيْنَ قَالَ: هٰذَا لِعَبْدِيْ وَلِعَبْدِيْ مَا سَأَلَ. (مسلم، رقم 878)
حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ)سے روایت ہے کہ نبى صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نماز ادا کی اور اس میں ام القرآن نہ پڑھی تو اس کی نماز ناقص ہے، آپ نے تین مرتبہ یہی فرمایا اور فرمايا: ناتمام ہے، ابوہریرہ (رضی الله عنہ )سے کہا گیا كہ ہم بعض اوقات امام کے پیچھے ہوتے ہیں؟ تو انهوں نے كہا كہ فاتحہ کو دل میں پڑھو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہےکہ اللہ عز وجل فرماتے ہیں کہ ميں نے نماز یعنی سورہٴ فاتحہ كو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے مانگا۔ چنانچہ جب بندہ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں كہ میرے بندے نے میری حمد بیان کی اور جب وہ ’الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ‘ کہتا ہے تو اللہ فرماتا ہے كہ میرے بندے نے میری ثنا بیان کی اور جب وہ ’مَالِکِ يَوْمِ الدِّيْنِ‘ کہتا ہے تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی اور ایک بار راوى نے كہا كہ الله فرماتا ہے كہ میرے بندے نے اپنے سب کام میرے سپرد کر دیے اور جب وہ ’إِيَّاکَ نَعْبُدُ وَإِيَّاکَ نَسْتَعِينُ‘ کہتا ہے تو اللہ فرماتا ہے کہ یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے اور بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے مانگا ہے جب وہ ’اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ‘ کہتا ہے تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: یہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے مانگا۔
________