عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ فَدَخَلَ الصَّفَّ وَقَدْ حَفَزَهُ النَّفَسُ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا كَثِيْرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيْهِ فَلَمَّا قَضٰى رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلٰوتَهُ قَالَ: أَيُّكُمْ الْمُتَكَلِّمُ بِالْكَلِمَاتِ؟ فَأَرَمَّ الْقَوْمُ فَقَالَ: أَيُّكُمُ الْمُتَكَلِّمُ بِهَا فَإِنَّهُ لَمْ يَقُلْ بَأْسًا فَقَالَ رَجُلٌ: جِئْتُ وَقَدْ حَفَزَنِي النَّفَسُ فَقُلْتُهَا فَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَيْ عَشَرَ مَلَكًا يَبْتَدِرُوْنَهَا أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا.(مسلم، رقم 1357)
حضرت انس (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہےکہ ایک آدمی آیا اور صف میں داخل ہو گیا اور اس کا سانس پھول رہا تھا، اس نے کہا: ’اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا کَثِيْرًا طَيِّبًا مُبَارَکًا فِيْهِ‘ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا کہ تم میں سے نماز میں یہ کلمات کہنے والا کون ہے؟ لوگ خاموش رہے، آپ نے دوبارہ فرمایا کہ تم میں سے یہ کلمات کہنے والا کون ہے؟ اس نے کوئی غلط بات نہیں کہی تو ایک آدمی نے عرض کیا کہ میں آیا تو میرا سانس پھول رہا تھا، تب میں نے یہ کلمات کہے، آپ نے فرمایا کہ میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھاجو ان کلمات کو اوپر لے جانے کے لیے باہم جھپٹ رہے تھے۔
________