عَنْ أَنَسٍ قَالَ إِنِّيْ لَا آلُوْ أَنْ أُصَلِّيَ بِكُمْ كَمَا رَأَيْتَ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيْ بِنَا قَالَ فَكَانَ أَنَسٌ يَصْنَعُ شَيْئًا لَا أَرَاكُمْ تَصْنَعُوْنَهُ كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوْعِ اِنْتَصَبَ قَائِمًا حَتّٰى يَقُوْلَ الْقَائِلُ: قَدْ نَسِيَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ مَكَثَ حَتّٰى يَقُوْلَ الْقَائِلُ: قَدْ نَسِيَ. (مسلم، رقم 1060)
حضرت انس (رضی الله عنہ) سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں تم کو ویسی نماز پڑھانے میں کوتاہی نہیں کرتا جیسى کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھاتے تھے۔(تابعى راوى كہتے ہيں كہ)انس (رضی الله عنہ نبى صلى الله عليہ وسلم كےطريقےپر نماز پڑهتے ہوئے)جو عمل کرتے تھے، وہ میں تم کو کرتے ہوئے نہیں دیکھتا۔ جب وہ رکوع سے سر اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہوتے، یہاں تک کہ کہنے والا کہتا کہ وہ بھول گئے ہیں، جب وہ سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے تو ٹھہرتے، یہاں تک کہ کہنے والا کہتا ہے کہ وہ بھول گئے ہیں۔
________