عَنْ طَاوُسٍ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ يَدَهُ الْيُمْنٰى عَلٰى يَدِهِ الْيُسْرٰى ثُمَّ يَشُدُّ بَيْنَهُمَا عَلٰى صَدْرِهِ وَهُوَ فِي الصَّلٰوةِ. (ابوداؤد، رقم 759)
حضرت طاؤس (رضى الله عنہ) سے روايت ہے كہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم نماز ميں اپنا داياں ہاتھ بائيں كےاوپر ركھتے اور انهيں سينے پر باندهتے تهے۔
عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: لَأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلٰوةِ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُصَلِّيْ فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ فَقَامَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتّٰى حَاذَتَا بِأُذُنَيْهِ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنٰى عَلٰى كَفِّهِ الْيُسْرٰى وَالرُّسْغِ وَالسَّاعِدِ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَّرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ مِثْلَهَا قَالَ وَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلٰى رُكْبَتَيْهِ ثُمَّ لَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ رَفَعَ يَدَيْهِ مِثْلَهَا ثُمَّ سَجَدَ فَجَعَلَ كَفَّيْهِ بِحِذَاءِ أُذُنَيْهِ ثُمَّ قَعَدَ وَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرٰى وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرٰى عَلٰى فَخِذِهِ وَرُكْبَتِهِ الْيُسْرٰى وَجَعَلَ حَدَّ مِرْفَقِهِ الْأَيْمَنِ عَلٰى فَخِذِهِ الْيُمْنٰى ثُمَّ قَبَضَ اثْنَتَيْنِ مِنْ أَصَابِعِهِ وَحَلَّقَ حَلْقَةً ثُمَّ رَفَعَ إِصْبَعَهُ فَرَأَيْتُهُ يُحَرِّكُهَا يَدْعُوْ بِهَا. (نسائى، رقم 890)
حضرت وائل بن حجر (رضی اللہ عنہ)سے روایت ہے کہ میں نے اراده كيا كہ ميں رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز كا طريقہ ضرور دیکھوں گا۔چنانچہ (ایک روز) میں نے دیکھا کہ آپ نماز كےليے کھڑے ہوئے،تکبیر كہى، پھر دونوں ہاتھ کانوں تك اٹهائے،پھر دائیں ہاتھ کو اپنے بائیں ہاتھ، پہنچےاور كلائى پر رکھا، پهر جب آپ نے ركوع كا اراده كيا، تو آپ نےاسى طرح اپنے دونوں ہاتھ اٹهائے، پهر ركوع ميں دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھے ، جب رکوع سے سر اٹھایا تو دونوں ہاتھ اسی طرح اٹھائے، پھر سجدہ كيا اور سجدے ميں اپنے دونوں ہاتھوں كو کانوں کے برابر ركها، پھر بایاں پاؤں بچھا کر بیٹھ گئے اور اپنی بائیں ہتھیلی اپنى بائيں ران اور گھٹنے پر رکھی اور دائیں ہاتھ کی کہنی دائیں ران پر رکھی، پھر دو انگلیوں (درمیان کی انگلی اور انگوٹھے) کو بند كر كے ایک حلقہ بنایا اور شہادت کی انگلی کو اوپر اٹھایا، میں نے دیکھا کہ آپ انگشت شہادت کو ہلاتے اور اس سے دعا مانگتے تھے۔
عَنِ بْنِ مَسْعُوْدٍ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّيْ فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرٰى على الْيُمْنٰى فَرَآهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنٰى عَلَى الْيُسْرٰى. (ابوداؤد، رقم 755)
حضرت عبداللہ بن مسعود (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ وہ اس طرح نماز پڑھ رہے تھے کہ انھوں نے اپنا بایاں ہاتھ دائیں ہاتھ پر رکھا ہوا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انهيں دیکھا تو ان کا داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر كر دیا۔
________