عن عِکْرِمَةَ أَنَّ عَلِیًّا رضی الله عنه حَرَّقَ قَوْمًا فَبَلَغَ بن عَبَّاسٍ فَقَالَ لَوْ کُنْتُ أَنَا لَمْ أُحَرِّقْهُمْ لِأَنَّ النبی صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قال لَا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللَّهِ وَلَقَتَلْتُهُمْ کما قال النبی صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ من بَدَّلَ دِینَهُ فَاقْتُلُوهُ۔ (بخاری، رقم۳۰۱۷)
’’عکرمہ سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو (سزا کے طور پر) آگ میں جلوا دیا، یہ خبر جب ابن عباس تک پہنچی تو انھوں نے کہا: اگر ان کی جگہ میں ہوتا تو میں انھیں نہ جلاتا، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تم لوگوں کو (آگ کا) وہ عذاب نہ دو جو اللہ نے دینا ہے، البتہ میں انھیں قتل لازماً کر دیتا ، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جو اپنا دین تبدیل کرے اسے قتل کر دو۔‘‘
________