عَنْ عَبْدِ اللهِ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلٰوةَ وَإِذَا كَبَّرَ لِلرُّكُوْعِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوْعِ رَفَعَهُمَا كَذٰلِكَ أَيْضًا وَقَالَ: سَمِعَ الله لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ وَكَانَ لَا يَفْعَلُ ذٰلِكَ فِي السُّجُوْدِ. (بخارى، رقم 735)
حضرت عبداللہ بن عمر( رضی اللہ عنہما) سے روايت ہےکہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے،اسی طرح جب رکوع کے لیے اللہ اکبر کہتے اور جب اپنا سر رکوع سے اٹھاتے تو بھی اسى طرح اپنے ہاتھ اٹهاتےاور ’سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ‘ بهى کہتے تھے۔ آپ سجدہ میں جاتے وقت رفع یدین نہیں کرتے تھے۔
عَنْ أَبِيْ قِلَابَةَ أَنَّهُ رَاٰى مَالِكَ بْنِ الْحُوَيْرِثِ إِذَا صَلُّى كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَّرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوْعِ رَفَعَ يَدَيْهِ وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ هٰكَذَا.(بخارى، رقم 737)
حضرت ابوقلابہ(رضی اللہ عنہ) سے روايت ہےکہ انھوں نے حضرت مالک بن حویرث (رضی اللہ عنہ) صحابی کو دیکھا کہ وه جب نماز شروع کرتے تو تکبیر كہتے اور رفع یدین کرتے، پھر جب رکوع میں جاتے اس وقت بھی رفع یدین کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی کرتے اور انھوں نے يہ بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےاسی طرح کیا ہے۔
عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِاللهِ أَنّ ابْنَِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ لِلصَّلٰوةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتّٰى تَكُوْنَا بِحَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ كَبَّرَ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَّرْكَعَ فَعَلَ مِثْلَ ذٰلِكَ وَإِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّكُوْعِ فَعَلَ مِثْلَ ذٰلِكَ وَلَا يَفْعَلُهُ حِيْنَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُوْدِ.(مسلم، رقم 862)
حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر (رضی اللہ عنہما) کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اس طرح اٹھاتے کہ وہ آپ کے دونوں کندھوں کے برابر ہوتے، پھر تکبیر کہتے ، پهر جب رکوع کرتے تو اسی طرح کرتے، جب رکوع سے اٹھتے تب بهى اسی طرح کرتے اور جب سجدے سے سر اٹھاتے تو ایسا نہ کرتے۔
عَنْ أَبِيْ قِلَابَةَ أَنَّهُ رَاٰى مَالِكَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ إِذَا صَلّٰى كَبَّرَ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يََّرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوْعِ رَفَعَ يَدَيْهِ وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ هٰكَذَا. (مسلم، رقم 864)
حضرت ابوقلابہ سے روایت ہے كہ انھوں نے حضرت مالک بن حویرث (رضی اللہ عنہ) کو دیکھا جب وه نماز ادا کرتے تو تکبیر کہتے پهررفع يدين كرتے، يعنى اپنے دونوں ہاتھ اٹهاتے اور جب رکوع میں جانے کا ارادہ کرتے تو بهى رفع یدین کرتے اور جب رکوع سے اٹھتے تو بهى رفع یدین کرتے اور انھوں نے يہ بیان كياکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسى طرح كيا کرتے تھے۔
عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتّٰى يُحَاذِيَ بِهِمَا أُذُنَيْهِ وَإِذَا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتّٰى يُحَاذِيَ بِهِمَا أُذُنَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوْعِ فَقَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَعَلَ مِثْلَ ذٰلِكَ. (مسلم، رقم 865)
حضرت مالک بن حویرث (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھوں کو اٹھاتے، یہاں تک کہ وہ کانوں کے برابر ہو جاتے اور جب رکوع كرتے تب بهى اپنےدونوں ہاتھ كانوں تك اٹهاتےاور جب ركوع سے اپنا سر اٹھاتے تو ’سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ‘ ارشاد فرماتے اور اسی طرح (رفع یدین بھی) کیا کرتے۔
________