عَنْ جَابِرِ بْنِِ عَبْدِ اللهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّيْ عَلٰى رَاحِلَتِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُُّصَلِّيَ الْمَكْتُوبَةَ نَزَلَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ.(بخارى، رقم 1099)
حضرت جابر بن عبداللہ( رضی اللہ عنہ) سےروایت ہےكہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی پر مشرق کی طرف منہ کیے ہوئے نماز پڑھ ليتے تھے اور جب فرض پڑھتے تو سواری سے اتر جاتے اور پھر قبلہ کی طرف رخ کر کے ہى پڑھتےتهے۔
عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِاللهِ عَنْ أَبِيْهِ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبِّحُ عَلَى الرَّاحِلَةِ قِبَلَ أَيِّ وَجْهٍ تَوَجَّهَ وَيُوْتِرُ عَلَيْهَا غَيْرَ أَنَّهُ لَا يُصَلِّيْ عَلَيْهَا الْمَكْتُوْبَةَ.(مسلم، رقم 1618)
حضرت سالم بن عبداللہ اپنے والد گرامی (رضی اللہ عنہما) سے روايت کرتےہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر نفل نمازيں پڑھ ليا کرتے تھے، چاہے اس کا رخ کسی طرف بھی ہو اور اس پر وتر بھی پڑھ ليا کرتے تھے، البتہ آپ سواری پر فرض نماز نہیں پڑھا كرتے تھے۔
________