اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ.
میں شیطان رجیم سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔
اس دعا سے یہ بات معلوم ہو رہی ہے کہ برے خواب شیطانی وسوسہ ہوتے ہیں، اس لیے جب ایسا خواب دکھائی دے تو اللہ سے ایسے وسوسوں کے معاملے میں پناہ طلب کی جائے۔
رجیم کا لفظ یہاں تلمیح کے طور پر آیا ہے، اس سے روز ازل کے اس واقعہ کی طرف اشارہ ہے، جب ابلیس کو درگاہ خداوندی سے نکال دیا گیا۔ اس سے مقصود شیطان کی حیثیت کی طرف اشارہ ہے کہ یہ اس کے متبعین اللہ کے نزدیک رجیم ہیں۔ وہ اس کے ہاں سے کوئی فیضان نہ پا سکیں گے۔ اس لیے جو اس محرومی سے بچنا چاہتا ہے، اسے اس کے وسوسوں اور چالوں سے بچ کر رہنا چاہیے۔ اور اس مقصد کے لیے اللہ کی پناہ طلب کرنی چاہیے۔
برے خواب انسان کو پریشان کر دیتے ہیں اور اگر اس کا ایمان اس کا ساتھ نہ دے تو وہ ان کی تعبیر کی برائی سے بچنے کے لیے توحید کی راہ سے بھٹک کر شرک کی طرف نکل سکتا ہے۔
[۱۹۹۹ء]
___________________