HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Author: Javed Ahmad Ghamidi

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

قانون دعوت

دین کا ایک اہم مطالبہ یہ ہے کہ جو لوگ اِس دنیا میں حق کو اختیار کریں، وہ اُسے اختیار کر لینے کے بعد دوسروں کو بھی برابر اُس کی تلقین ونصیحت کرتے رہیں ۔دین کا یہی مطالبہ ہے جس کے لیے بالعموم دعوت و تبلیغ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ ہم مسلمان اِس حقیقت سے ہمیشہ واقف رہے ہیں کہ ایمان اور عمل صالح کی جو روشنی اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہے،اُس کا یہ حق ہم پر عائد ہوتا ہے کہ ہم دوسروں کو بھی اِس سے محروم نہ رہنے دیں ۔اِس کام کی یہی اہمیت ہے جس کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے جہاں سیاست ، معیشت ، عبادات اور بعض دوسرے معاملات میں اپنی شریعت انسانوں کو دی ہے، وہاں دعوت کے لیے بھی ایک مفصل قانون اِس شریعت میں واضح فرمایا ہے ۔ اِس قانون کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اِس میں دعوت کی ذمہ داری اہل ایمان کی مختلف حیثیتوں کے لحاظ سے بالکل الگ الگ صورتوں میں اُن پر عائد کی گئی ہے۔ تفہیم مدعا کے لیے ہم اِس قانون کو درج ذیل عنوانات کے تحت بیان کر سکتے ہیں :

پیغمبر کی دعوت

ذریت ابراہیم کی دعوت

علما کی دعوت

نظم اجتماعی کی دعوت

فرد کی دعوت

دعوت کی حکمت عملی



B