HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Author: Javed Ahmad Ghamidi

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

قانون عبادات

دین کا مقصد تزکیہ ہے ۔ اِس کے منتہاے کمال تک پہنچنے کا ذریعہ اللہ اور بندے کے درمیان عبد و معبود کے تعلق کا اُس کے صحیح طریقے سے قائم ہو جانا ہے ۔ یہ تعلق جتنا محکم ہوتا ہے ، انسان اپنے علم و عمل کی پاکیزگی میں اتنا ہی ترقی کرتا ہے ۔ محبت، خوف، اخلاص و وفا اور اللہ تعالیٰ کی بے پایاں نعمتوں اور بے نہایت احسانات کے لیے احساس و اعتراف کے جذبات ، یہ اِس تعلق کے باطنی مظاہر ہیں۔ انسان کے شب و روز میں اِس کا ظہور بالعموم تین ہی صورتوں میں ہوتا ہے : پرستش ، اطاعت اور حمیت و حمایت ۔ انبیا علیہم السلام کے دین میں عبادات اِسی تعلق کی یاددہانی کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ نماز اور زکوٰۃ پرستش ہے۔ قربانی اور عمرہ کی حقیقت بھی یہی ہے ۔ روزہ و اعتکاف اطاعت ، اور حج و عمرہ اللہ تعالیٰ کے لیے حمیت و حمایت کا علامتی اظہار ہے۔ قربانی کی حقیقت بھی یہی ہے۔

B