HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Author: Talib Mohsin

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

یتیم پوتوں کی وراثت

سوال: جو بیٹا والد کی موجودگی میں فوت ہو جائے کیا اس کی بیوہ اور اولاد وراثت کی حق دار ہے؟ (عبد اللہ)

جواب: قرآن مجید میں جب وراثت کا حکم بیان ہوا تو اس میں اولاد، والدین، بیوی، شوہر اور بہن بھائیوں کے حصے بیان ہوئے ہیں۔ ان حصوں کو بیان کرنے کے لیے انھی الفاظ کے عربی مترادفات آئے ہیں۔ میری مراد یہ ہے کہ یتیم پوتے کی وراثت کا براہ راست ذکر نہیں ہے۔ ہمارے نزدیک، اس کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے کہ یہ پوتا اپنے والد کے حصے کا حق دار نہ ہو۔ ہمارے نزدیک، اگر مرنے والے کی اولاد میں سے کوئی بیٹا یا بیٹی زندہ نہ ہو، لیکن اس کی اولاد موجود ہو تو اس بیٹے یا بیٹی کا حصہ نکالا جائے گا۔ پھر اس حصے کو قرآن مجید کے مقرر کردہ حصوں کے مطابق اس کی اولاد میں تقسیم کیا جائے گا۔

____________

B