سوال: مغرب کی رکعتوں کا کیا ثبوت ہے؟ کیا چار پڑھنے والا گناہ گار ہو گا؟ کیا دو بھی غیر مناسب ہیں؟ (پرویز قادر )
جواب: رکعتوں کی تعداد کا ماخذ سنت ہے۔ یہ تعداد ہر شک وشبہ سے بالا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام امت ہر زمانے میں رکعتوں کی اس تعداد پر متفق ہے اور اس بات میں شک کا کوئی شائبہ بھی نہیں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کس نماز کی کتنی رکعتیں مقرر کی تھیں۔جب کسی دینی عمل کی کوئی شکل مقرر کر دی گئی ہو تو اس میں تبدیلی نافرمانی قرار پائے گی اور یہ کسی صورت میں جائز نہیں ہے۔ لہٰذا خواہ رکعت کم کی جائے یا زیادہ، نافرمانی ہے۔
____________